data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر محمد اسحاق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع عام ملک میں اسلامی انقلاب، عوامی بیداری اور ایک خوشحال، خوددار پاکستان کی جدوجہد میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ اجتماع نہ صرف ایک سیاسی سرگرمی ہے بلکہ فکری و نظریاتی تربیت، قومی مسائل پر غور و فکر اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل پیش کرے گا۔ اجتماع میں ملک بھر سے کارکنان، علما کرام، دانشور، خواتین، نوجوان اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت پیرآباد میں ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کنونشن سے امیر ضلع ڈاکٹر نور الحق ،نائب امیر ضلع سید سلطان روم، قیم ضلع راشد خان و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔محمد اسحاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان، ایک پُرامن، اسلامی اور خوشحال پاکستان کی علمبردار ہے اور یہ اجتماع عوام کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیدار کرنے، نوجوان نسل کو کردار سازی کی دعوت دینے اور ملک کو کرپشن، ناانصافی اور ظلم سے نجات دلانے کی ایک کوشش ہے۔عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس روحانی، فکری اور تحریکی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں اور اسلامی پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈاکٹر نورالحق نے کہا کہ اجتماع عام کے حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہیں ایک بڑے قافلے کے ساتھ اجتماع میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا ، کارکنان و ذمے داران گھر گھر دعوت پہنچائیں اور زیادہ زیادہ لوگوں کی اجتماع عام میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا

پڑھیں:

ستائیس ویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، کاشف سعید شیخ

اجلاس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر کے اثرات ہیں، محب وطن قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کا عہد کریں، اجتماع عام کا مقصد نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے زخم ابھی ختم نہیں ہوئے تو بڑی عجلت میں 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ہی ختم کیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا جاچکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ستائیس ویں ترمیم آئین وپارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، یہ صورتحال اسلامی جمہوری و فلاحی ملک کے لیے تشویشناک ہے، جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام فرسودہ و ظالمانہ، جاگیر دارانہ نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال کالونی ٹنڈو آدم میں جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں کے جائزے کیلئے جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر کے اثرات ہیں، محب وطن قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کا عہد کریں، اجتماع عام کا مقصد نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے، جماعت اسلامی ہمیشہ عوام کے ساتھ انکے حقوق کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے، ہمارا ایمان ہے کہ دکھی انسانیت اور عوام کی خدمت بہترین عبادت ہے، اجتماع عام معاشی، معاشرتی، تعلیمی و سیاسی شعبوں میں بڑی تبدیلی کا ذریعہ بنے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اجتماع عام ملت کی بیداری کا عزم
  • اجتماع عام نظام ظلم کے خاتمے کا پیغام ثابت ہوگا، منعم ظفر
  • صدراورآرمی چیف کوتاحیات استثنا قبول نہیں ‘کاشف سعیدشیخ
  • اجتماع عام انقلا ب کی نویدثابت ہوگا‘نوید بیگ‘ عبد الرزاق
  • اجتماع عام ملک میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا،جاوید قصوری
  • اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمہ کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن
  • اجتماع عام سے ملک میں نئی سیاسی جدوجہد شروع ہوگی، سہیل شارق
  • اجتماع عام ظلم کے نظام کیخلاف ایک نئی اور منظم تحریک کا آغاز ہوگا‘ منعم ظفر خان
  • ستائیس ویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، کاشف سعید شیخ