افغانستان میں جدید اسلحے و گولہ بارود کی موجودگی براہ راست خطرہ ہے،پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
(فائل فوٹو)
اقوام متحدہ:۔ اقوام متحدہ میں پاکستان نے افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پڑوسی ممالک کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں جو ہتھیاروں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے پڑوسی ممالک میں اسمگل کرنے سے متعلق ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ضبط کیے گئے اسلحے کا سرا غیرملکی افواج کی جانب سے چھوڑے گئے اور افغانستان کی بلیک مارکیٹس میں فروخت ہونے والے اسلحے سے جا کر ملتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی بارڈر کے پار غیر رجسٹرڈ ہتھیاروں کی نقل و حرکت علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے کیونکہ اس سے ان غیر ریاستی مسلح گروپوں، دہشت گرد نیٹ ورکس اور جرائم پیشہ گروہوں کی مدد ہوتی ہے جو علاقائی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کی موجودگی اور دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ان کے حصول کی کوششوں پر بھی گہری تشویش ہے اور یہ پاکستان اور خطے کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں بشمول داعش خراسان، اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ افغانستان سے کام کرتی ہیں، یہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عناصر کی بیرونی مالی مدد اور حمایت کام کر رہی ہیں اور ان ہتھیاروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال کیا جس سے ہزاروں کی تعداد میں معصوم انسانی جانیں گئیں۔
عاصم افتخار نے زور دیا کہ دہشت گرد گروہوں تک غیرقانونی اسلحے کی رسائی روکنے کے لیے بین الاقوامی طور پر کوششیں کی جائیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ افغانستان کے حکام اس ضمن میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کریں۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو عالمی و علاقائی امن و سلامتی کو درپیش ایسے خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی اقوام متحدہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔
مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔