data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے جدید اسلحے کے ذخائر اور دہشت گرد گروپوں کی اسلحے تک آزادانہ رسائی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری نے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے تو یہ غیر قانونی سرگرمیاں دہشت گرد تنظیموں کو مزید طاقتور بنائیں گی اور جنوبی ایشیا میں بدامنی کی نئی لہر کو جنم دیں گی۔

سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے اپنی تقریر میں اس بات پر گہری تشویش ظاہر کی کہ افغانستان میں ایسے گروہ سرگرم ہیں جو جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں اور انہیں بیرونی مالی و عملی مدد حاصل ہے۔  یہ اسلحہ نہ صرف افغانستان کے اندر بلکہ پاکستان سمیت پورے خطے کے ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے اندر غیر قانونی اسلحے کی موجودگی عالمی امن کے لیے ایک کھلا چیلنج بن چکی ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کو جدید اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں ایسے عناصر سرگرم ہیں جو سرحد پار حملوں، اسمگلنگ اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مضبوط کر رہے ہیں اور اگر ان پر قابو نہ پایا گیا تو صورتحال مزید خطرناک ہوسکتی ہے۔

عاصم افتخار احمد نے افغانستان کے عبوری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کریں، سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے محفوظ بنائیں اور عالمی برادری کو یقین دلائیں کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر سلامتی کی بگڑتی صورتحال پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

پاکستانی مندوب نے عالمی سطح پر اسلحہ کنٹرول کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے اسلحے کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ دنیا کو اب محض بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے ہوں گے، کیونکہ دہشت گرد گروہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہو چکے ہیں اور اگر انہیں مزید موقع ملا تو علاقائی امن و ترقی کو شدید نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے آخر میں عالمی برادری کو خبردار کیا کہ افغانستان میں غیر قانونی اسلحے کے بڑھتے ذخائر، علاقائی استحکام کے لیے ایک خاموش بم کی مانند ہیں، جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں ورنہ دہشت گردی کا یہ سیلاب سرحدوں کو روندتا ہوا سب کچھ بہا لے جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغانستان میں کہ افغانستان عالمی برادری افغانستان کے انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

طالبان کے اقتدار میں آنے سے پاکستان پر دہشت گردانہ حملے بڑھے،دفتر خارجہ

طالبان کے اقتدار میں آنے سے پاکستان پر دہشت گردانہ حملے بڑھے،دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان پر دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور 7نومبر کو استنبول میں اختتام پذیر ہوا، پاکستان دوطرفہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان کا بنیادی مسئلہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا ہے، پاکستان دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں، حامیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے پرعزم ہیں، افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان پر دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا۔ وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی وجہ افواج اور شہریوں کے جانی نقصان کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کی، پاکستان نے چار سال دہشت گر کاروائیوں کے باوجود جوابی کارروائی نہیں کی۔ترجمان نے بتایا کہ توقع تھی کہ طالبان افغانستان میں موجود دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کریں گے، چار سال میں افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے مختلف کوششیں کیں، افغانستان کو دو طرفہ تجارت میں نرمی، تعلیمی و طبی ویزوں میں سہولتیں فراہم کیں۔وزرات خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مقصد ہمیشہ افغانستان کو ایک مستحکم اور پرامن ملک بننے میں مدد دینا ہے، پاکستان کے تعاون کے باوجود طالبان حکومت نے صرف وعدے کئے ، طالبان حکومت نے عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کے حکم پر وزارت عظمی کے عہدہ کیلئے مجوزہ استثنیٰ کی ترمیم واپس لے لی گئی وزیراعظم کے حکم پر وزارت عظمی کے عہدہ کیلئے مجوزہ استثنیٰ کی ترمیم واپس لے لی گئی کال سینٹرز سے کروڑوں کا بھتہ، این سی سی آئی کے مزید 13افسران کیخلاف مقدمہ درج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر پیغام نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک انوسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری نامزد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی غیر قانونی اسلحے تک رسائی پڑوسی ممالک کیلئے براہ راست خطرہ ہے: پاکستان
  • افغانستان میں دہشتگردوں کو جدید اسلحے کی فراہمی امن کے لیے خطرہ، پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ
  • افغانستان میں جدید اسلحے کے ذخائر، خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان
  • افغانستان میں دہشتگرد گروپس کی غیرقانونی اسلحے تک رسائی امن کے لیے خطرہ، پاکستان
  • افغانستان، دہشت گردوں سے فاصلہ اختیارکرے
  •  افغان طالبان عبوری حکومت میں پاکستان مخالف لابی سرگرم ہے‘وزارت خارجہ
  • پاکستان کی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، دفتر خارجہ
  • پاکستانی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، ترجمان خارجہ
  • طالبان کے اقتدار میں آنے سے پاکستان پر دہشت گردانہ حملے بڑھے،دفتر خارجہ