میگا کرپشن؛ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹینوگرافر نے اربوں روپے کی خوردبرد کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
میگا کرپشن؛ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹینوگرافر نے اربوں روپے کی خوردبرد کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس) آر ڈی اے میگا کرپشن اسکینڈل میں راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹینو گرافر جہانگیر احمد نے اقبال جرم کر لیا۔
ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ ڈھائی ارب روپے کرپشن میں میرا حصہ ایک کروڑ 35 لاکھ روپے تھا ۔ ادارے کے افسران نے 2 ارب 50 کروڑ کی کرپشن کی۔ ملزم کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور ہونے کے بعد پہلی 4.
کیس کے مرکزی ملزم خود کشی کرنے والے سابق ڈائریکٹر فنانس کا بھائی جیل منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پلی بارگین کی درخواست منظوری کے بعد اسٹینو گرافر جہانگیر احمد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پلی بار گین کرنے والا ملزم سابق ڈسٹرکٹ ناظم راولپنڈی جاوید اخلاص کا داماد ہے۔
ملزم جہانگیر نے آر ڈی اے کے سرکاری اکاؤنٹ سے رقم اپنی اہلیہ صائمہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کی ملازمت اب خطرے میں ہے۔ نیب قانون کے تحت ملزم 10 سال کے لیے نااہل ہوتا ہے۔
احتساب عدالت راولپنڈی کے جج شیخ اعجاز علی نے کیس کا فیصلہ سنا دیا جب کہ پلی بارگین و رقم ادائیگی پر چیئرمین نیب نے بھی درخواست منظور کرلی۔ ملزم کی پلی بار گین درخواست کے بعد تمام ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آر ڈی اے کے تمام متعلقہ افسران کی گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ، مالکان پیسے دیے بغیر غائب سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا اسلام آباد ہائیکورٹ :سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے تنازعہ کیس کی سماعت ‘ پولیس پر شدید... پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری عدالت کا خاتون، بچوں کی گرفتاری کےمعاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ نیویارک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے، زہران ممدانی کا میئر الیکشن جیتنے کے بعد پہلا خطاب بٹ کوائن کریش! 4 ماہ کی کم ترین سطح پر قیمت، سرمایہ کاروں میں کھلبلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سگریٹ برانڈز کی جانب سے اربوں روپے کے ٹیکس غائب، بڑے پیمانے پر چوری کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں سگریٹ برانڈز کی فروخت کے حوالے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں فروخت ہونے والے تقریباً 81 فیصد سگریٹ برانڈز پر ٹیکس اسٹیمپ موجود نہیں، جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی مصنوعات میں سے صرف 12 فیصد سگریٹس پر باقاعدہ ٹیکس اسٹیمپ پائی گئی، جبکہ 7 فیصد برانڈز ایسے بھی سامنے آئے جو ٹیکس شدہ اور بغیر ٹیکس دونوں صورتوں میں دستیاب تھے۔
سروے کے مطابق اس صورتحال سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قانونی سگریٹ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ایک متوازی غیر قانونی تقسیم کا نظام بھی سرگرم ہے جو ٹیکس نظام سے بچ کر منافع کما رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹیکس اسٹیمپ نہ ہونے سے حکومت کو سالانہ اربوں روپے کے محصولات سے محروم ہونا پڑتا ہے اور یہ رجحان انسدادِ اسمگلنگ اور ریگولیٹری اداروں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔