آپ کے ارد گرد مخصوص ٹولہ مجھ سے خوفزدہ کیوں ہے؟ مشال یوسفزئی کا سلمان اکرم راجہ سے سوال
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سینیٹر مشال یوسفزئی نے سلمان اکرم راجا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ارد گرد پنجاب کا مخصوص ٹولہ مجھ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟
اپنے بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ ہم سب کو بانی پی ٹی آئی نے ایسے بیانات دینے اور اپنے لوگوں پر حملوں سے روکا نہیں تھا؟ آپ سے منسلک پنجاب گروپ اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے میرے پیچھے کیوں مہم چلائی؟
مشال یوسفزئی نے کہا کہ کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ سہیل آفریدی کی تعیناتی میں آپ کا کیا عمل دخل تھا؟ آپ خیبر پختونخوا نہ بھی آتے تو بھی سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ بن جانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کے بیانیہ کا وزن نہیں اٹھا سکتے تو کسی اور کو موقع دیں۔
مشال یوسفزئی کے بیان پر جواب میں رد عمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میرے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے ہزیمت اٹھانا پڑتی ہے، بعض دوستوں اور خود ساختہ دشمنوں کو بانی کے مجھ پر اعتماد سے مشکل درپیش ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جب سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا تو بعض کو سانپ سونگھ گیا، 5 دن سیاسی اور عدالتی جنگ لڑی، بانی پی ٹی آئی نے میری تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی میرے لیے تعریف بعض لوگوں کیلئے وبال جان بن گئی، پولیٹیکل اور کور کمیٹی کی روداد لیک ہو رہی ہے، کون کرتا ہے؟ جاننے والے جانتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی مشال یوسفزئی سلمان اکرم نے کہا کہ
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر: کور کمانڈر سے ملاقات کے سوال کا جواب میرے پاس نہیں، وزیراعلیٰ سے کریں
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا پارٹی کا حق ہے اور مولانا فضل الرحمان کسی پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے واضح عدالتی احکامات ہیں، مگر ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اور وکلاء کے لیے ملاقاتیں معمول کے مطابق ہونی چاہئیں، کیونکہ یہ قانونی اور انتظامی ضروریات کا حصہ ہیں۔
کور کمانڈر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا:
کور کمانڈر کی ملاقات کے بارے میں سہیل آفریدی سے پوچھیں، میرے علم میں نہیں کہ وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر کی ملاقات ہوئی یا نہیں۔”
خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کابینہ کا حجم اور وقت وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اختیار میں ہے، اور پارٹی کے تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بعض اوقات کابینہ کی تشکیل میں تاخیر معمول کی بات ہے، مثال کے طور پر پی ڈی ایم کی حکومت کو کابینہ بنانے میں دو ہفتے لگے۔
آزاد کشمیر کی حکومت کی تبدیلی پر انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم ہمارے امیدوار تھے، مگر پارٹی سے نکال دیے گئے۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں مولانا فضل الرحمان کسی پیشکش کو قبول نہیں کریں گے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا حق صرف پی ٹی آئی کا ہے۔