اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج آپ کے سامنے کشمیر کی سیاسی قیادت موجود ہے، پی ٹی آئی کو بطور جماعت کشمیر میں رجسٹر نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی راہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج آپ کے سامنے کشمیر کی سیاسی قیادت موجود ہے، پی ٹی آئی کو بطور جماعت کشمیر میں رجسٹر نہیں کیا گیا۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کشمیر میں مصنوعی نظام قائم کرنے کی کوشش کی گئی، ہمارے 29 ایم این ایز کو توڑا گیا، ہمارے اراکین کو پہلے بھی آزاد قرار دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گیا، سلمان خان

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن بات بتائی ہے۔

سلمان خان نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گئے۔

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی زندگی گھر، فلم سیٹ، ایئرپورٹ اور ہوٹل تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

فیسٹیول کے سیشن کی وائرل ویڈیوز میں سلمان خان اپنے بدلتے تعلقات اور وقت کے ساتھ سمٹتے ہوئے دوستوں کے بارے میں بھی بات کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’شروع کے دنوں میں جو دوست تھے، ان میں سے اب صرف چار پانچ ہی باقی ہیں۔‘‘

سلمان نے اعتراف کیا کہ زندگی اور شہرت نے انہیں آہستہ آہستہ ایسے دائرے میں لا کھڑا کیا جہاں عام زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا ’’پچیس، چھبیس سال ہوگئے… میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں عام زندگی نہ گزارنے کا افسوس ہے تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ سلمان خان نے کہا ’’مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں… یا تو آپ آزاد گھوم پھر سکتے ہیں اور یہ سب نہ ہو، لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔ لوگ جتنی عزت اور پیار دیتے ہیں، میں اسی کے لیے محنت کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار وہ خود میں سستی محسوس کرتے ہیں، مگر پھر خود کو یہی کہہ کر حوصلہ دیتے ہیں کہ آگے اچھا وقت آنے والا ہے۔

ریڈ سی فیسٹیول میں یہ سلمان کا دوسرا سال ہے۔ اس موقع پر وہ ہالی ووڈ اسٹارز جونی ڈیپ، ادریس البا اور ایڈگر رامیرز سے بھی ملے۔

متعلقہ مضامین

  • محمد لئیق خان ایک متحرک اور بہادر راہنما
  • پاکستان بار کونسل انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو پنجاب میں سبقت حاصل
  • پاکستان بار کونسل انتخابات: پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں عاصمہ جہانگیر گروپ کے نام
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی دوبارہ تشکیل، گنڈاپور آؤٹ،اعلامیہ جاری
  • کہانی لکھنا بچوں کا کھیل نہیں؛ بشریٰ انصاری اور نادیہ خان کے درمیان شو میں گرما گرم بحث
  • علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے آئوٹ، نوٹیفکیشن جاری
  • 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گیا، سلمان خان
  • پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
  • سہیل آفریدی کا سخت ردعمل: ’فیض حمید کی سزا ادارے کا کام—اصل کھیل تو بانی PTI کو مائنس کرنے کا ہے