data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا پی ٹی آئی کا آئینی و سیاسی حق ہے اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی کسی پیشکش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، عدالت نے واضح طور پر وکلا اور اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، مگر اس کے باوجود پابندیاں برقرار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ بلکہ ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، اس لیے ان سے ملاقاتیں سیاسی و قانونی مشاورت کے لیے ضروری ہیں، ہمارا یہ بنیادی حق ہے کہ اپنے قائد سے مشاورت کرسکیں، جیسا کہ دیگر کیسز میں معمول کے مطابق ہوتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے عدالتی نظام کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک بھر کی ماتحت عدالتوں میں اس وقت 23 لاکھ مقدمات زیرِ التوا ہیں، جن میں سے 8 لاکھ 14 ہزار فوجداری کیسز ہیں جبکہ صرف پنجاب میں دو لاکھ 70 ہزار کیسز التوا کا شکار ہیں،  ہمارے مقدمات کے ساتھ بھی وہی رویہ اپنایا جائے جو دیگر کیسز کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا صوابدیدی اختیار ہے، تاہم وہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے خواہاں ہیں، پارٹی کے تمام فیصلے عمران خان کی رہنمائی میں کیے جاتے ہیں، اور ہم ان کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے۔”

کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں، ماضی میں پی ڈی ایم حکومت نے بھی کابینہ بنانے میں دو ہفتے کا وقت لیا تھا۔

کور کمانڈر پشاور اور وزیراعلیٰ کی ممکنہ ملاقات سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بارے میں میرے پاس کوئی مصدقہ اطلاع نہیں، اس معاملے پر سہیل آفریدی بہتر بتا سکتے ہیں۔

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں جس حکومت کو تبدیل کیا جا رہا ہے، اس کے پاس ایوان کا اعتماد موجود نہیں تھا۔ موجودہ وزیراعظم دراصل پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، جنہیں بعد ازاں پارٹی سے نکال دیا گیا۔

آخر میں انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ “اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، یہ عہدہ ہمارا حق ہے، اور اس ضمن میں مولانا فضل الرحمان کی کوئی پیشکش قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

 

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آفیشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اس ملاقات کے بارے میں میڈیا کو کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی۔ تاہم، پی ٹی آئی نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: عدم تعاون پر بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کا عندیہ، سہیل آفریدی کا چیف سیکریٹری کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ملاقات گزشتہ ہفتے جمعے کو ہوئی۔ ان کے مطابق، کور کمانڈر پشاور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور آئے اور سہیل آفریدی سے ملاقات کی۔

ان کے مطابق یہ کوئی غیر معمولی ملاقات نہیں تھی۔ سرکاری حکام جب بھی نئے وزیراعلیٰ آتے ہیں تو ملاقات کرتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں، یہ بھی اسی نوعیت کی ایک ملاقات تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سہیل آفریدی اور کور کمانڈر کی ملاقات ون آن ون تھی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ملاقات کتنی دیر تک جاری رہی۔

مزید پڑھیں: ‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق، اس ملاقات میں صرف مبارکباد تک بات محدود نہیں رہی بلکہ صوبے کے امن و امان، سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں، اور حالیہ پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے، ملاقات ایک خوشگوار ماحول میں ہوئی، اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سہیل آفریدی نے کور کمانڈر کو یقین دلایا کہ امن کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی ابھی تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، اور پالیسی گائیڈ لائن ملاقات کے بعد ہی ملے گی، جس کے بعد وہ حتمی پالیسی تشکیل دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سہیل آفریدی کور کمانڈر پشاور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

متعلقہ مضامین

  • کور کمانڈر سے ملاقات کا سوال مجھ سے نہیں وزیراعلی کے پی سے کریں، بیرسٹر گوہر
  • کور کمانڈر سے ملاقات کا سوال وزیراعلیٰ خیبیرپختونخوا سے کریں، بیرسٹر گوہر
  • کور کمانڈر سے ملاقات کا سوال مجھ سے نہیں وزیراعلیٰ کے پی سے کریں، بیرسٹر گوہر
  • بیرسٹر گوہر: کور کمانڈر سے ملاقات کے سوال کا جواب میرے پاس نہیں، وزیراعلیٰ سے کریں
  • کور کمانڈر مبارکباد دینے آئے تھے ، غیر رسمی بات چیت ہوئی : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟
  • پی ٹی آئی نے نااہلی سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں
  • عمر ایوب‘ شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلیں عدالت عظمیٰ سے واپس لے لی گئیں
  • عمر ایوب، شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی گئیں