پیپلزپارٹی کی ڈیڈلائن گزر گئی، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ موخر
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مہلت کے دوران استعفیٰ نہ دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا، کہا جن کے پاس نمبر پورے ہیں وہ تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ نہیں دیا جب کہ پیپلزپارٹی کی دوپہر 2 بجے تک کی ڈیڈلائن گزر گئی۔ نئے وزیراعظم کیلئے نام فائنل نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، چودھری انوار الحق نے مہلت کے دوران استعفیٰ نہ دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا، کہا جن کے پاس نمبر پورے ہیں وہ تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔ جب تک اختیار ہے کام کرتا رہوں گا۔ دوسری جانب پی پی پی قیادت اب قائد ایوان نامزد کرکے چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی تاہم اسمبلی قوانین کے مطابق عدم اعتماد کے ساتھ نئے قائد ایوان کا نام دینا لازمی ہے اس لیے عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
—فائل فوٹو
آزاد کشمیر میں کل سے 15 دسمبر تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے خطے کو متاثر کرے گا، پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، سیاحوں اور مسافر پہاڑی علاقوں میں سفر میں احتیاط کریں۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔