پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر نے اپنے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اپنی لیگل ٹیم کو ریفرنس کی تیاری کی باضابطہ ہدایت جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی فیصلہ کن مرحلے میں داخل، نئے وزیرِاعظم کا اعلان آج متوقع

ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار عبد القیوم نیازی نے قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد اور دیگر سینیئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت کوئی بھی رکنِ اسمبلی اگر اپنی پارٹی چھوڑے تو وہ نااہلی کی کارروائی کا سامنا کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فارورڈ بلاک کے 12 اراکین اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر ملک، عبدالماجد، اکبر ابراہیم، یاسر سلطان سمیت کئی منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس مکمل تیار ہے۔ اس فہرست میں چوہدری اخلاق، چوہدری رشید، چوہدری ارشد، فہیم ربانی، محمد حسین اور دیگر اراکین کے نام بھی شامل ہیں۔

آزاد کشمیر کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے سینیئر صحافی راجا کفیل نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی میں نئے شامل ہونے والے ممبران اسمبلی پر پارٹی ڈسپلن کا قانون لاگو نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب امیدواروں کو بعد ازاں ہائیکورٹ کے فیصلے میں آزاد قرار دیا گیا تھا۔

راجا کفیل نے کہاکہ عدالت نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کردی تھی، جس کے بعد ابھی تک پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں دوبارہ رجسٹرڈ ہی نہیں ہو سکی، پیپلزپارٹی میں شامل تمام ممبران آزاد ہیں، ان پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا قانون لاگو نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کا مخالفین کو پیغام

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے نمبر پورے کرلیے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن نے بھی تحریک کی کامیابی میں ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

اگر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق استعفیٰ نہیں دیتے تو کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انوارالحق عدم اعتماد پاکستان تحریک انصار پی ٹی آئی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ منحرف ارکان اسمبلی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انوارالحق عدم اعتماد پاکستان تحریک انصار پی ٹی ا ئی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ منحرف ارکان اسمبلی وی نیوز پی ٹی آئی کے خلاف

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ

—فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے رابطہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا، پیپلز پارٹی کو 2 روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی، قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہو گا۔

ذرائع اپوزیشن اتحاد نے بتایا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لیے محمود خان اچکزئی سمیت سیاسی رفقاء کی بانی سے ملاقات کروانا ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ن لیگ کے صدر نوازشریف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہ کا 10  فیصد پارٹی فنڈ میں دینے کی ہدایت
  • پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی کو تعاون کیلئے خط لکھ دیا گیا
  • فلم دھُرندھر کیخلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
  •  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں فوری حصہ دیا جائے، نواز شریف کا مطالبہ
  • پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے،نواز شریف
  • گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف
  • ایس ایچ او تھانہ اڈیالہ نے پی ٹی آئی ارکان کی توہین کی، قومی اسمبلی میں تحریکِ استحقاق جمع
  • انسداد کرپشن کیلئے نیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے: سپیکر قومی اسمبلی
  • پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ