عملی زندگی میں تعلیم، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہو گا: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں اور انہیں عملی زندگی میں تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہوگا۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی طاقت یا مراعات کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے حاصل ہوتے ہیں۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.
انہوں نے زور دیا کہ تمام اداروں کو شہری آزادیوں کے محافظ بننا ہوگا اور معاشرے میں ہر طرح کے امتیاز کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک جامع معاشرتی و معاشی ماحول تشکیل دینے کی ضرورت ہے جہاں قانون کی حکمرانی مضبوط ہو، شہری آزادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی شخص پیچھے نہ رہ جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق پر مبنی اور انسان دوست پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ایک ایسے معاشرے کے لیے جہاں خواتین، بچے، اقلیتیں، خصوصی افراد، مزدور اور تمام کمزور طبقات وقار، تحفظ اور برابری کے مواقع کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
سندھی ثقافت پاکستانی گلدستے میں خوش رنگ پھول، بلاول بھٹو
اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں
سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،یومِ ثقافت پر پیغام
چیٔرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی یوم ثقافتِ سندھ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ ثقافت سندھ کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور مضبوط تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،انڈس سویلائزیشن دانائی، سخاوت اور انسان دوستی نسل در نسل دلوں کو روشن کرتی آئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جوہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی ہر وفاقی اکائی کی ثقافتی شناخت کے تحفظ اور اس کے احترام میں یقین رکھتی ہے،پیپلز پارٹی ثقافتی ترقی کو فروغ دینے اور درخشاں روایات کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔پیپلز پارٹی اس امر کو بھی یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی کہ ثقافتی وقار اور قومی ترقی ساتھ ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔