آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز

شارجہ : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کے افتتاحی میچ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے شارجہ واریئرز کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ لیام لِونگسٹن نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر ناقابلِ شکست 82 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 233 رنز بنائے، جو لیگ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔ نائٹ رائیڈرز کی اننگز کا سب سے نمایاں پہلو آخری اوور تھا جس میں لِونگسٹن نے ڈوائن پریٹوریئس کو پانچ چھکے لگا کر 33 رنز حاصل کیے۔ اوپنرز ایلکس ہیلز (32) اور علیشان شرفو (34) نے جارحانہ آغاز فراہم کیا، جبکہ شرفن ردرفورڈ نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ شارجہ واریئرز کی جانب سے عدیل رشید 31 رنز کے عوض دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شارجہ واریئرز کی ٹیم ابتداء سے دباؤ کا شکار رہی اور ابتدائی تین وکٹیں محض 56 رنز پر گر گئیں۔ بعد ازاں ٹم ڈیوڈ نے 24 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ڈوائن پریٹوریئس (39) اور عدیل رشید (25) نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن مقررہ اوورز میں ٹیم 194 رنز بنا سکی۔ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی جانب سے جارج گارٹن، اولی اسٹون اور آندرے رسل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لِونگسٹن نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں پچ کچھ سست محسوس ہوئی لیکن اختتامی اوورز میں انہیں رِدم مل گیا۔ شارجہ واریئرز کے کپتان ٹم ساؤدی نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم درمیانی اوورز میں وکٹیں لینے میں ناکام رہی، جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑا۔ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ٹورنامنٹ کا آغاز شاندار فتح سے کرتے ہوئے اگلے میچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 : دبئی کیپیٹلز کے کپتان کا اگلے میچ کے لیے عزم ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیا دبئی میں آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ا ئی ایل ٹی

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی