پنجاب حکومت نے گریڈ 19 اور 18 کے 7 افسران کے تقرروتبادلے کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نےگریڈ 19 اور 18 کے 7 افسران کے تقرروتبادلےکردیئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامدکا تبادلہ،ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،محمد نعمان صدیق کوڈپٹی کمشنرملتان تعینات کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی کا تبادلہ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق محمد آصف رضاکو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیاگیا،ڈپٹی کمشنر بہاولپور فرحان فاروق کا تبادلہ،ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنےکاحکم دیدیاگیا،سیدحسن رضاکوڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کردیاگیا،محمد طیب خان کوڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کردیا گیا۔
قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات
صدرِ مملکت نے محمد ظفر الحق حجازی کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
محد ظفر الحق حجازی کو اس عہدے کے لیے 4 سالہ مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر نے کویتی سفارتکار کو ’نان فائلر‘ قرار دے کر ٹیکس کٹوتی کردی
وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر تعیناتی کے بعد محمد ظفر الحق حجازی ٹیکس کے نظام میں شفافیت، ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی کے مؤثر جائزے کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صدر مملکت محمد ظفر الحق حجازی وفاقی ٹیکس محتسب