Jasarat News:
2025-12-01@22:33:13 GMT

ٹنڈومحمدخان ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت قومی سطح پر تشدد اور انتہاپسندی سے بچاؤ کے اقدامات (NPVE) اور تشدد پر مبنی انتہاپسندی کے خاتمے کے اقدامات (CVE) سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے ڈی سی ون نعیم احمد سومرو، تمام اسسٹنٹ کمشنران، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان،ٹنڈو محمد خان پریس کلب کے صدر غلام نبی کیریو، یونین آف جرنلسٹ کے صدر رمضان شورو، جنرل سیکریٹری مظفر رند سمیت دیگر صحافیوں، محکمہ تعلیم اور دیگر سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیکٹا کی منظور کردہ NPVE پالیسی 2024 اور نومبر 2025 کے عملدرآمد پلان (Implementation Update) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط حکمتِ عملی، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات اور صحافتی برادری کو ہدایت کی کہ امن، برداشت، قانون کی پاسداری اور ہم آہنگی کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جائے، جبکہ محکمہ تعلیم کو اسکولوں اور کالجوں میں آگاہی سرگرمیوں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کی۔ حساس اداروں کی جانب سے ضلع میں کمیونٹی انگیجمنٹ اور سیکیورٹی سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ اسی موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب کے صدر کو مشورہ دیا کہ ضلع اور تعلقہ سطح کے پریس کلبوں میں صحافتی اصولوں اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے متعلق سیمینار منعقد کیے جائیں، تاکہ پالیسی سے متعلق دی گئی ہدایات تمام صحافیوں تک مؤثر طریقے سے پہنچ سکیں اور وہ اپنے فرائض مزید بہتر انداز میں ادا کرسکیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

کمشنر کراچی کی دودھ کی کوالٹی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش

---فائل فوٹوز 

کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی کوالٹی سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی دودھ کی کوالٹی پر مبنی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ کی، دودھ کی ترسیل اور فروخت کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں اور صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا، ڈیری فارمرز، ہول سیلر اور ریٹیلرز کے اقدامات شہریوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دودھ فروشوں کی درخواست پر شہر کے مختلف علاقوں سے نمونے جمع کیے گئے، شہر بھر سے جمع 57 نمونے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ارسال کیے گئے، پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے مطابق تمام 57 نمونے انسانی استعمال کے قابل نہیں تھے، 22 نمونوں میں فارمولین اور 8 نمونوں میں فاسفیٹ پایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیمیکل کی موجودگی سنگین ملاوٹ کی نشاندہی کرتی ہے، ملاوٹ کے معاملے پر متعلقہ تنظیموں کو مشترکہ ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی ہے، بیورو آف سپلائی نے دودھ کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے، بیورو آف سپلائی کے مطابق سردیوں میں دودھ کی کھپت کم ہوجاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے، ہول سیلرز کے لیے 208 اور ریٹیلرز کے لیے 220 روپے فی لیٹر قیمت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی و دیگر کو نوٹس
  • ڈپٹی کمشنر بدین کی ہدایت پر اینٹوں کے بھٹوں پر اچانک چھاپا
  • کمشنر کراچی کی دودھ کی کوالٹی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش
  • کمشنر بلتستان ڈویژن کی زیرِ صدارت انتخابی انتظامات سے متعلق اہم اجلاس
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، 27 نکات پر غور اور اہم فیصلے متوقع
  • پارلیمنٹ کا اہم مشترکہ اجلاس منگل کو ہوگا، صدر مملکت کی ہدایات جاری
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • کوئٹہ، گیس پریشر کی کمی برقرار، کمپریسر کے استعمال و فرخت کیخلاف کارروائی
  • محکمہ تعلیم جی بی میں گرفتاریوں کے بعد زیر تکمیل پراجیکٹس کیلئے متبادل اقدامات