محکمہ تعلیم گلگت بلتستان ورکس ڈویژن کے کئی افسران کی گرفتاری کے بعد زیر تکیمل منصوبوں کو تاخیر سے بچانے کیلئے متبادل اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان ورکس ڈویژن کے کئی افسران کی گرفتاری کے بعد زیر تکیمل منصوبوں کو تاخیر سے بچانے کیلئے متبادل اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ محکمہ تعلیم ورکس ڈویژن کے چیف انجینئر سمیت کئی افسران کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ایجوکیشن کے کئی پراجیکٹس کو زیر تکمیل ہیں التوا کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ محکمہ تعلیم نے دیگر محکموں کو اضافی چارج دیدیا ہے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ورکس ڈویژن کے چیف انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ گلگت ریجن کو چیف انجینئر سکول ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن کا اضافی چارج جبکہ چیف انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ بلتستان ریجن کو چیف انجینئر سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلتستان ریجن کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس دیامر استور ریجن کو چیف انجینئر سکول ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن دیامر استور ریجن کا اضافی چارج دیا گیا۔ اسی طرح سپرنٹنڈنٹس انجینئر (ایس ای) ورکس گلگت کو ایس ای سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت ایس ای ورکس بلتستان کو ایس ای سکول ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا چارج دیا گیا۔ ایس ای ورکس دیامر استور کو سکول ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایس ای دیامر استور، ایگزیکٹو انجینئر ورکس دیامر کو ایگزیکٹو انجینئر سکول ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دیامر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ایگزیکٹو انجینئر ورکس دیامر استور کو سکول ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ریگولر پوسٹ دیا گیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ انجینئر ورکس ضلع غذر  کوڈویژنل انجینئر سکول ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع غذر اور اسسٹنٹ انجینئر ورکس ضلع سکردو اکو سسٹنٹ انجینئر سکول ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا اضافی چارج ورکس ڈویژن کے محکمہ تعلیم دیامر استور چیف انجینئر ورکس دیامر دیا گیا کے بعد ایس ای

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی میں ملازمتوں کا اعلان، درخواست دینے کا طریقہ کار جانیے
  • سرکاری ملازمتوں کا شاندار موقع! ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • آبنائے ہرمز اور باب المندب کا متبادل تیار کرنے میں دہائیاں لگیں گی، عرب ماہر
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا