کمشنر بلتستان ڈویژن کی زیرِ صدارت انتخابی انتظامات سے متعلق اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اجلاس میں ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے قیام سمیت مختلف انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں اسلام ٹائمز۔ کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان الیکشن 2026ء کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور روندو نے شرکت کی۔ اجلاس میں ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے قیام سمیت مختلف انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں، تاکہ شہریوں کو ووٹر فہرستوں تک آسان رسائی میسر ہو سکے۔ کمشنر نے تمام اضلاع کے درمیان مؤثر رابطے، باہمی تعاون، اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا، تاکہ الیکشن 2026ء کے انتظامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمشنر بلتستان ڈویژن ڈسپلے سینٹرز
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔