کمشنر کراچی کی دودھ کی کوالٹی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
---فائل فوٹوز
کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی کوالٹی سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
کمشنر کراچی کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی دودھ کی کوالٹی پر مبنی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ کی، دودھ کی ترسیل اور فروخت کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں اور صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا، ڈیری فارمرز، ہول سیلر اور ریٹیلرز کے اقدامات شہریوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دودھ فروشوں کی درخواست پر شہر کے مختلف علاقوں سے نمونے جمع کیے گئے، شہر بھر سے جمع 57 نمونے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ارسال کیے گئے، پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے مطابق تمام 57 نمونے انسانی استعمال کے قابل نہیں تھے، 22 نمونوں میں فارمولین اور 8 نمونوں میں فاسفیٹ پایا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیمیکل کی موجودگی سنگین ملاوٹ کی نشاندہی کرتی ہے، ملاوٹ کے معاملے پر متعلقہ تنظیموں کو مشترکہ ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی ہے، بیورو آف سپلائی نے دودھ کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے، بیورو آف سپلائی کے مطابق سردیوں میں دودھ کی کھپت کم ہوجاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے، ہول سیلرز کے لیے 208 اور ریٹیلرز کے لیے 220 روپے فی لیٹر قیمت ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق دودھ کی میں پیش کے لیے کی گئی
پڑھیں:
لاہور،اسموگ تدارک کیس ، عدالت نے درختوں کی کٹائی پر رپورٹ طلب کر لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ممبر جوڈیشل کمیشن کو ناصر باغ کا دورہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ لاہو ر ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ناصر باغ میں درخت کاٹے جارہے ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مجھے تو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں، حکومت بھی کہہ رہی ہے کہ درخت نہیں کاٹے جائیں گے، ناصر باغ کے قریب درخت کاٹے جارہے ہیں ،یہ معاملہ کیا ہے؟۔وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ کوئی درخت نہیں کاٹے جا رہے۔پی ایچ اے کے وکیل نے بتایا کہ سخت ہدایات ہیں کہ کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔وکیل ایل ڈی اے نے مزید کہا کہ ناصر باغ میں وکلاء کیلئے زیر زمین پارکنگ بنا رہے ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے ممبر جوڈیشل کمیشن کو ہدایت کی کہ ناصر باغ کا دورہِ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کریں، مجھے جو تصاویر ملی ہیں اس میں تو درخت کاٹے ہوئے ہیں، ناصر باغ کی بڑی تاریخی حیثیت ہے۔ پی ایچ اے کے وکیل نے بتایا کہ 123میں سے 121درخت ٹرانسپلانٹ ہو ئے ، ہم نے تھرڈ پارٹی این جی او کو بھی اس میں ساتھ رکھا، صرف دو درخت ایسے ہیں جن کی ہلکی سی ٹرمنگ کی گئی۔۔عدالت نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے اس عدالت سے گزشتہ سات سال میں جو حکم ہوئے اسے حکومت تسلیم کر رہی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سکول بسز کے حوالے سے بھی ہمارا حکم تھا حکومت اس طرف نہیں آرہی۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آج میں نے راستے میں دیکھا کہ پنجاب یونیورسٹی کی بسیں دھواں چھوڑ رہی تھیں، جامعہ پنجاب کی بسوں کی انسپکشن کریں اور دھواں چھوڑنے والی بسیں بند کریں۔سکولز کو یہ مت بولیں کہ ایک ساتھ ہی پچاس بسز لے لیں، ان سے کہیںکہ تھوڑے سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں۔ ممبرجوڈیشل کمیشن نے کہا کہ چھوٹے سکولز کو اس میں سے نکالنے کی گزارش ہے، چھوٹے سکولز پر خریداری کی شرط نہ رکھیں، عدالت ان سے کہے کہ وہ کنٹریکٹرز سے بسیں سب لٹ کریں۔عدالت نے مزید کہا کہ واسا اب بہت امیر ہو چکا ہے، بتائیں پانی کے میٹرز کا کیا بنا؟ ۔ وکیل واسا نے بتایا کہ واسا نے اب تک 1300 میٹر خریدے ہیں، جوہر ٹائون میں260 میٹرز لگائے جا چکے ہیں، عدالت نے پوچھا کہ یہ میٹرز کہاں سے خریدے گئے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ یہ سب امپورٹڈ میٹرز ہیں، ہم نے اپنے سورسز سے پانچ سو ملین کا فنڈ واٹر میٹرز کے لیے مختص کر دیا ہے۔