شہری کی نجی تعلیمی ادارے کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کمشنر کا ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نوابشاہ (نمائندہ جسارت) شہری کی جانب سے نجی تعلیمی ادارے کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن نے فوری طور پر معاملہ متعلقہ محکمے کو بھیجتے ہوئے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ جلد از جلد جمع کروائیں۔ذرائع کے مطابق شہر کے رہائشی نے درخواست میں کہا تھا کہ نجی تعلیمی ادارہ قوانین کے برخلاف مختلف نوعیت کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، جن میں ممکنہ طور پر اضافی فیس، غیر قانونی چارجز، طلبہ پر زبردستی چیزیں خریدنے کا دباؤ، یا دیگر خلاف ورزیاں شامل ہوسکتی ہیں۔درخواست موصول ہونے کے بعد کمشنر آفس نے اسے “خود وضاحتی” قرار دیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ اتھارٹی کو ارسال کیا اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز سے کہا ہے کہ وہ قانونی ضابطوں Private Educational Institutions (Promotion & Regulation) Ordinance / Rules کے تحت تحقیقات کریں سرکاری ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ اگر کسی شہری کو نجی اسکول کے عمل سے نقصان پہنچے، تو ڈپٹی کمشنر یا ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی براہِ راست معاملے کی انکوائری کر سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :