لیونل میسی کا تاریخی کارنامہ 1300 کیریئر گول کنٹری بیوشنز والے پہلے فٹبالر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میامی (اسپورٹس ڈیسک )فٹ بال کے سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک اور تاریخ رقم کردی، ارجنٹائن کے لیجنڈ پلیئر دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے جنہوں نے آفیشل میچز میں 1300 کیریئر گول کنٹری بیوشنز مکمل کرلئے ۔ انٹر میامی کی جانب سے کھیلتے ہوئے میسی نے ایف سی سنسناٹی کے خلاف ایسٹرن کانفرنس کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی، انٹر میامی نے یہ میچ 0-4 سے اپنے نام کیا، جس میں میسی نے ایک زبردست ہیڈر کے ذریعے گول کیا اور تین اہم اسسٹ فراہم کیے۔38 سالہ میسی اب تک 896 گولز اور 404 اسسٹ دے چکے ہیں، جو مجموعی طور پر 1300 کنٹری بیوشنز بنتے ہیں۔ دوسری جانب ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے کل کیریئر کنٹری بیوشنز 1213 ہیں جس میں 954 گولز اور 259 اسسٹ شامل ہیں، یوں میسی رونالڈو سے 87 کنٹری بیوشنز آگے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کنٹری بیوشنز
پڑھیں:
پیرس لوور میوزیم کے تاریخی زیورات چوری کیس میں مزید چار افراد گرفتار
پیرس: فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔
19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت کے شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے تھے۔
چوروں نے میوزیم کی اپولو گیلری کے نیچے ایک موونگ ٹرک کھڑا کیا، کرین کے بکٹ میں اوپر گئے، کھڑکی توڑی اور اینگل گرائنڈر کی مدد سے شیشے کے کیبن کاٹ کر قیمتی زیورات نکال لیے۔
پراسیکیوٹر کے مطابق پہلے گرفتار ہونے والوں میں ایک 37 سالہ شخص اور اس کی ساتھی خاتون بھی شامل ہیں، جن کے بچوں کی موجودگی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔
ان دونوں کو اس وقت پکڑا گیا جب ان کا ڈی این اے واردات میں استعمال ہونے والے بکٹ لفٹ سے ملا۔ مذکورہ مرد کے خلاف ماضی میں 11 مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہیں، جن میں زیادہ تر چوریاں شامل تھیں۔
فرار ہوتے وقت چور ایک قیمتی تاج گرا گئے جو کبھی ایمپرس یوجینی (اہلیہ نپولین سوم) کی ملکیت تھا۔ تاہم وہ آٹھ دیگر قیمتی زیورات لے جانے میں کامیاب ہو گئے، جن میں وہ ہار بھی شامل ہے جو نپولین اول نے اپنی دوسری بیوی ایمپرس میری لوئیز کو تحفے میں دیا تھا۔