data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید 4افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں 2مرد اور 2خواتین شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی 4افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔19 اکتوبر کو 4رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف 7منٹ میں تقریباً 10کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے تھے۔ چوروں نے میوزیم کی اپولو گیلری کے نیچے ایک موونگ ٹرک کھڑا کیا۔ کرین کے بکٹ میں اوپر گئے، کھڑکی توڑی اور اینگل گرائنڈر کی مدد سے شیشے کے کیبن کاٹ کر قیمتی زیورات نکال لیے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں مکان سے 60 لاکھ کی چوری، ملزمان نقدی و سونا گھر میں واپس پھینک گئے

کراچی:

ڈسٹرکٹ ملیر گلشن حدید کے یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر پر دو روز قبل چوری  کی واردات  کے دوران لوٹ کر لے جانے والی نقدی اور طلائی زیورات  ملزمان گھر کے صحن پر پھینک کر فرا ر ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق رضا جتوئی نے خود تھانے آکر بتایا کہ میرے گھر پر دو روز قبل چوری کی واردات  ہوئی جس میں ملزمان  40 لاکھ روپے کیش اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

رضا جتوئی کے مطابق گزشتہ روز میری اہلیہ صحن میں بلیوں کو کھانا ڈا ل رہی تھی  تو انھوں نے دیکھا کہ ایک تھیلے میں مذکورہ رقم اور طلائی زیورات پڑے ہوئے تھے۔

خالق پیرزادہ نے تعجب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں مشکل ہے کہ چور چوری کیا ہوا سامان واپس کردے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لندن : آتش بازی کے سامان کے گودام میں آگ لگ گئی
  • ڈھاکا کی کچی بستی میں آتشزدگی‘ سیکڑوں گھر جل کر راکھ
  • روسی کمپنی نے نئے خود کش ڈرون کی پیداوار شروع کر دی
  • ارجنٹائن میں بس الٹنے سے 2 افراد ہلاک ‘40 زخمی
  • پیرس کے لوور میوزیم سے تاریخی زیورات کی چوری: مزید چار افراد گرفتار
  • پیرس لوور میوزیم کے تاریخی زیورات چوری کیس میں مزید چار افراد گرفتار
  • برطانیہ: آئندہ برس ریل کے کرائے منجمد کرنے کا اعلان
  • کراچی میں مکان سے 60 لاکھ کی چوری، ملزمان نقدی و سونا گھر میں واپس پھینک گئے
  • کراچی، 60 لاکھ کی چوری، ملزمان نقدی و سونا گھر میں واپس پھینک گئے