منچلوں کی رنگین محفل پر چھاپہ، 45 افراد گرفتار، بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
شہر اقتدار میں وفاقی پولیس نے منچلوں کی رنگین محفل پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ایف الیون کے معروف پلازہ میں جاری خفیہ ڈانس پارٹی پر بڑا چھاپہ مارا۔
تھانہ شالیمار کی ٹیم نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے تین فلیٹس کو ایک ہی وقت میں گھیرے میں لے لیا جہاں تیز موسیقی اور ہنگامہ خیزی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 34 مرد اور 15 خواتین کو حراست میں لیا گیا، جنہیں بعد ازاں تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا۔
محفل میں موجود افراد کے پاس سے متعدد موبائل فون، مشکوک مواد اور دیگر اشیاء بھی تحویل میں لے لی گئیں۔
چھاپے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہی شہرِ اقتدار کے بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو چھڑوانے کے لیے سفارشوں اور فون کالوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
متعدد معززین، نامور شخصیات اور مختلف شرفاء اپنے من پسند افراد کو چھڑوانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔