2025-04-29@07:54:30 GMT
تلاش کی گنتی: 4971

«کراچی نے»:

    ---فائل فوٹو  محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے معاشی حب کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، سمندری ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی غازی گوٹھ میں صدوق میں ایک خاتون کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر غازی گوٹھ شیل پیٹرول پمپ والی گلی میں ایک صندوق سے 60 سالہ خاتون کی لاش ملی۔  اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے بعدازاں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی؛ تالاب سے نوجوان کی لاش برآمد، پانی کی بالٹی میں ڈوب...
    کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجہ زخمی ہوگیا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔  تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے خان جی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عدنان خان ولد سعید خان اور زخمی کی 9 سالہ عفان ولد عمیر کے نام سے کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی:...
    کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں پی این ایس شفا اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک 24 سالہ راہگیر محمد خلیل زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش کی...
    کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن روٹ ڈی گیارہ بس اسٹاپ کے قریب گھر میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ نوید کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا جبکہ واقعہ گھر کے اندر کام کے دورن بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    اپنے خطاب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ سیاست ایک نئے ڈھنگ میں نکل گئی ہے جس میں سیاسی پارٹی کھوکھلی ہوگئی ہیں، اگر ہمیں اپنی پارٹی کو قائم دائم رکھنا ہے تو پھر تاج حیدر کے مشعل راہ کو اپنانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے مشترکہ تعاون سے معروف سیاسی رہنما تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی اجلاس آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، تاج حیدر کی اہلیہ ناہید وصی، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سید وقار...
    کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال کا عرصہ لگے گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام پاور کاسٹ میں میزبان فیصل حسین کے ساتھ گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر پر شرمندگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کمپنی سے رابطے میں ہوں جس نے بتایا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال کا عرصہ درکار ہیں۔ فیصل حسین نے سوال کیا کہ ریڈ لائن منصوبے میں خامی ہے جو مکمل ہونے کے بعد نظر آئے گا۔ اس پر میئر کراچی نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایسا ہو تاہم اگر ایسا ہے بھی تو کیا منصوبہ روک...
    کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر ڈکیت ظاہر کرنے کی کوشش کی، پانچ ہزار روپے اور قومی شناختی کارڈ بھی چھین لیا، ایس پی گلشن اقبال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں تعینات شاہین فورس کے اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ طالب علم کو ڈکیت ظاہرکرنے کے بعد ہاتھ میں اسلحہ تھما کر اس کا موبائل فون سے جھوٹا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔ شاہین فورس کے اہل کار طالب علم پر گھناؤنے الزام بھی عائد کرتے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی عمارت کی منظوری نہ ہونے، منظوری سے زائد فلورز یا منظوری کے تحت تعمیر نہ ہونے والی عمارت کو بھی غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں کی رجسٹریشن اور ان کو لائسنس کے اجرا کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری ہائوسنگ ٹاون...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2025 )کراچی الیکٹرک کمپنی میں انتظامی کنٹرول اور کارکردگی کے سنگین مسائل کے پیش نظر سرمایہ کار وں کی کمپنی میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے بین الاقوامی ادارے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک قانونی تنازعات اور مسلسل خراب کارکردگی سے دوچار ہے ساتھ ساتھ قانونی کشمکش میں بھی الجھی ہوئی ہے یہ قانونی تنازع سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان کمپنی کے انتظامی کنٹرول کے سبب ہے .(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق شیئر کم ہونے کے باوجود کمپنی کا مکمل کنٹرول سعودی سرمایہ کاروں نے سنبھال رکھا ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ...
    بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر بلوچستان بھر میں وکلا کی جانب سے کراچی بار ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی اور 6 نہروں کے قیام کیخلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا، بلوچستان بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے خلاف احتجاج بھی بائیکاٹ کا حصہ ہے، اسی سلسلے میں وکلا تنظیموں نے ضلعی کچہری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ کوئٹہ کی ضلعی عدالت میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    پشاور، کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے دوران ہی  ترکیہ کی فضائیہ کا ایک C-130 ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ 27 اپریل 2025 کو انقرہ سے جنگی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا  جو  دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دفاعی تعاون کا حصہ تھا، رپورٹ کے مطابق  دونوں ذرائع نے فوجی کارگو کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم کھیپ کی مخصوص تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ خیبرمیل کے مطابق کراچی کی ترسیل کے علاوہ، چھ ترک C-130 طیارے مبینہ طور پر اسلام آباد کے ایک فوجی اڈے پر بھی اترے ہیں جو ترکیہ  کی پاکستان کیلئے حمایت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔یادرہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی...
    جوہر موڑ کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ترجمان آئی ایس او کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع نہ صرف مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا مظہر ہے بلکہ دنیا بھر کے باشعور نوجوانوں کے لیے یہ پیغام بھی ہے کہ ظالم قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہر انسان کا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام جوہر موڑ کراچی پر ایک بھرپور اور پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ مظاہرے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم، اسرائیل نواز تنظیم ’’شراکا‘‘ اور موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں پُرجوش نعرے...
    کراچی: ڈیفنس میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔  مقدمہ درخشاں تھانے میں متاثرہ شہری شوکت حسین شاہ کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، مغلظات بکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں ہوٹل کے مالک سمیت 10 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اتوار کی شب ڈیفنس فیز فائیو اسٹریٹ نمبر 8 میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد 7 ملزمان عبدالعزیز، سمیع اللہ، عرض محمد،...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب زیادہ تر افراد کے لیے دو طرفہ کشیدگی معمول کی بات بن چکی ہے، جس پر وہ یا تو محض تجسس کا مظاہرہ کرتے ہیں یا پھر تفنن طبع سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایک مخصوص طبقہ یعنی سرحد پار شادیوں میں بندھے جوڑے، ایسے حالات میں گہرے جذباتی صدمے سے دوچار ہو جاتے ہیں، کیونکہ سرحد کی بندش ان کے لیے اپنے پیاروں سے بچھڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔ حال ہی میں، بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد، بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف شدید جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں سرحد کی بندش اور یکطرفہ طور پر...
    کراچی: پی ایس ایل 10 میں شریک  کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی آج (پیر کی شب) پاکستان واپس آ جائیں گے۔  یہ غیر ملکی کر کٹرزسیر و تفریح کیلئے پاکستان سے دبئی گئے تھے، ان میں کپتان ڈیوڈ وارنر، بین میکڈرموٹ، ٹم سیفرٹ، جیمز وینس، کین ولیمسن، محمد نبی شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کھلاڑیوں کو تھکاوٹ دور کرنے کیلئے دبئی بھیجا تھا، پاکستان واپسی پر غیر ملکی کھلاڑی یکم مئی کو اپنے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف مقابلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ کراچی کنگز نے اپنے چھ میں سے تین میچ جیتے اور تین ہارے ہیں، کراچی کنگز کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں۔
    فوٹو بشکریہ پی پی آئی کراچی میں کینال منصوبے کے خلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے جانے والے لنک روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کےلیے بند ہیں۔ کراچی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج احتجاج کا اعلان ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کراچی سے ٹھٹہ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کےلیے بند ہیں اور کراچی سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے پورٹ قاسم کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔اس صورتحال کو سنبھالنے کے لیے گلشن حدید لنک روڈ پر ریپڈ ریسپانس فورس...
    کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ایجنٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش کیلیے اپنے نیٹ ورک کو ٹاسک دیدیا، یہ بات قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتائی.  انھوں نے بتایا کہ کراچی میں افرا تفری پھیلانے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے بھاری معاوضے کی لالچ دے کر سرکاری افسران اور ملک کی اہم شخصیات کی آمد و رفت کے بارے میں مخبری کرنے والے ایجنٹوں کی گرفتاری کیلیے اہم ٹاسک دیا گیا ہے. انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل...
    کراچی (اوصاف نیوز)فلائٹ شیڈول کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے سبب آج کراچی گوادر کی پروازوں میں 8 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ گوادر کیلئے پرواز سے قبل عملے نے طیارے میں‌فنی خرابی کا پتہ چلا لیا جس سے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 735 کا اے ٹی آر طیارہ گزشتہ روز کراچی سے سکھر گیا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارہ سکھر سے کراچی نہ آسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طیارے کو آج صبح 7 بجے کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور گوادر جانا تھا۔ طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے گوادر کی پرواز میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی۔گوادر سے...
    —فائل فوٹو کینالز منصوبے کے خلاف سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے۔ وکلاء نے سٹی کورٹ کے دروازے آج بھی سائلین کے لیے بند کر دیے ہیں۔وکلاء کے علاوہ کسی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشانکراچی میں سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے وکلاء کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔
    — فالئل فوٹو فلائٹ شیڈول کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے سبب آج کراچی گوادر کی پروازوں میں 8 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 735 کا اے ٹی آر  طیارہ گزشتہ روز کراچی سے سکھر گیا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارہ سکھر سے کراچی نہ آسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طیارے کو آج صبح 7 بجے کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور گوادر جانا تھا۔طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے گوادر کی پرواز میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی۔گوادر سے کراچی کی واحد پرواز پی کے 504 بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
     (اقصیٰ شاہد)پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکااورتکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ،سلام کوٹ ،فیصل آباد جانیوالی 14پروازیں منسوخ ہوگئیں،کراچی سے بیرون ملک جانیوالی 7پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہواہے۔  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے157،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے310،کراچی سے فیصل آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے340اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواَ نائن پی 851شامل ہیں۔ لاہور: میوہسپتال پولیس کی کارروائی ،متحرک سٹریٹ کریمنلز گرفتار  کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811 ،کراچی سے بانکوک جانے والی تھائی...
    لاہور(اوصاف نیوز)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یکم مئی کو ملتان میں شیڈول کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ اب لاہور میں ہو گا۔ میچ ری شیڈول ہونے سے قذافی اسٹیڈیم یکم مئی کو ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ سہ پہر 3 بجے ہو گا جب کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ رات 8 بجے ہو گا۔ 10مئی کو کوئٹہ اور ملتان کا مقابلہ بھی ایک دن آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ میچز ری شیڈول کا فیصلہ ہیٹ ویو کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد سرحد پر چھوٹے ہتھیاروں...
    ---فائل فوٹو کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگیکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، سمندری ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    ویب ڈیسک:کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔  ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کا کروڑوں اور اربوں کا مال خراب ہورہا ہے،ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ آج دوپہر 3 بجے ٹرک اسٹینڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
    فائل فوٹو کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کا کروڑوں اور اربوں کا مال خراب ہورہا ہے، جس کے باعث وہ پریشان ہیں۔ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ آج دوپہر 3 بجے ٹرک اسٹینڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب رامسوامی کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک کے آفس پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے آفس پر شدید پتھراؤ کیا جبکہ کے الیکٹرک آفس کے باہر کھڑے کے الیکٹر کے دو منی ٹرکوں پر بھی پتھراؤ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے جبکہ منی ٹرک پر ڈنڈے بھی برسائے گئے۔ مظاہرین نے کے الیٹرک اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، رامسوامی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح 7 بجے سے علاقے کی بجلی بند کی ہوئی ہے ، شدید گرمی میں بجلی بند ہونے سے پورے دن...
    کراچی: شہر قائد میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شادمان سیکٹر 14/B سخی حسن قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔  زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناکت 28 سالہ شاہ جہاں ولد محمد ویانی کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر 2...
    کراچی:  شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور ملیر سٹی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے  اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4/A اسلام نگر کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔  زخمی ہونے والے شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ عبداالخالق ولد محمد خان کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے تاہم علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔  مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر مندر جوہرآباد یاسین سائیکل والی گلی...
      وفاق میں ہم پیپلزپارٹی کے اتحادی ہیں چاہے انہوں نے وزارت لی ہو یا نہ ہو، فاروق ستار 10، 15ارب سے کراچی کے لیے کچھ نہیں ہوتا، وفاق کو حصہ بڑھانا چاہیے ، صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منصوبے کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے ۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے ۔ناصر شاہ نے کہا کہ...
    کراچی: تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو بدترین شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر کامیابی حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے اور کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔ عالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، چنیسر ٹاؤن کراچی کے چیئرمین فرحان غنی اور دیگر نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔ عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی باکسر کو ہرا کر پاکستان واپس آیاہوں، بہت خوشی ہے کہ ایک بار...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان میں شیڈول پی ایس ایل کے میچ کو لاہور منتقل کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ملتان میں شیڈول یکم مئی کا میچ لاہور شفٹ کر دیا۔ یہ میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میچ لاہور شفٹ ہونے سے ملتان سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈ کے ایڈوانٹج سے محروم ہو گئی ہے۔ رولز کے تحت  کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کو پی ایس ایل کے پانچ پانچ میچز ہوم گراؤنڈ میں کھیلنا تھے۔
    کراچی: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کا پہلگام ڈرامہ فیل ہوگیا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو بھارتی سکھ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں پہلگام جیسے جھوٹے ڈرامے کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر منہ توڑ جواب دے گا، بھارت نے پہلگام واقعہ کا بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا۔
    روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے، جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی سفیر نے عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو کراچی کا افتتاح کر دیا روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 مخصوص کاؤنٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی، جو کراچی سے پہلی حج فلائٹ کی روانگی کے ساتھ ہی شروع ہوگی۔ اس اقدام کے ذریعے عازمین کی سعودی عرب آمد کے بعد کا امیگریشن عمل روانگی سے پہلے ہی مکمل ہو...
    کراچی: حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس مکمل ہوگئے ہیں اور کراچی ایئرپورٹ پر مخصوص کاؤنٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کارروائی 29 اپریل کو شروع ہوگی اور اس کے لیے روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق حال ہی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 مخصوص کاونٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی،...
    فوٹو اسکرین گریپ فیس بک  سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منصوبے کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے  ملاقات کے بعد گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ کینالز کا مسئلہ بہت حساس معاملہ ہے، کینال کے مسئلے پر ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیں بھرپور سپورٹ کیا۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ آج ناصر شاہ...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست  جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔ پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکيٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ پولیس نے کئی احتجاج مظاہرین کو حراست میں لیا اور 22 اپریل سے جاری احتجاج کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے اورآنے والی بند قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کردی۔ پولیس ایکشن اوراحتجاجی مظاہرین کو...
    گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔  اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے شاہ نواز بھٹو کالونی میں وادی اسلام قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، اس مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں سے ایک ملزم حبیب اللہ زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی قاسم سے مزید تفتیش جاری...
    پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر دم گھںٹے سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار ون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کیلئے آلات ملے، جبکہ علاقے میں گیس کی...
    شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طورپردم گھںٹے سےہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مدد گارون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پرطلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کے لئے آلات ملے جب کہ علاقے میں گیس کی بو بھی  پھیلی ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی  موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے...
    کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر پانچ روز سے جاری دھرنا آج اختتام پذیر ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کے لگائے گئے ٹینٹ ہٹا دیے اور رکاوٹیں بھی صاف کر دیں۔ قوم پرست جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی کارروائی پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ پولیس نے ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دی ہیں، جس کے باعث اس راستے پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے گلشن حدید لنک روڈ کے اطراف میں موجود رہی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ پانچ روز بعد، گلشن حدید لنک روڈ کو عام ٹریفک کے...
    کراچی میں گزشتہ رات سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ سمیرعالم کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک طالب علم تھا اور کام سے سائٹ ایریا آیا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے عزیر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ لواحقین کے مطابق دونوں افراد کل کسی کام سے حب چوکی سے سائٹ ایریا آ رہے تھے، جب یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر موقع سے...
    کراچی کے علاقے شاہ لطیف، ملیر ندی بند کے قریب تیل یا گیس چوری کے لیے بنائے کنویں میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ گیس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو کنویں کے اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، مین کنکشن سے گیس سپلائی بند کرنے کے بعد کنوئیں میں جانا ممکن ہوگا۔ پولیس کے مطابق کنوئیں کے باہر سے گیس سلنڈر اور لائن کنکشن لگانے کے آلات بھی ملے ہیں۔ کنوئیں میں اترنے اور چڑھنے کے لئے سیڑھیاں بنائی گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق کنوئیں میں موجود لاش کو ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ Post Views: 1
    کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ Post Views: 1
    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف پاکستان میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ جیسے جیسے اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ویسے ہی بائیکاٹ کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی کے تاجر محمد اویس نے بھی اپنے دکان پر امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی ہے۔ محمد اویس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جو اشیا ان کی دکان پر موجود ہیں وہ بھی فروخت نہیں کریں گے اور خراب ہونے کی صورت میں پھینک دی جائیں گی۔ محمد اویس کی دکان پر جہاں امپورٹڈ اشیا رکھی گئی ہیں وہاں کراس کا نشان لگا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے شاہ نواز بھٹو کالونی میں وادی اسلام قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، اس مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں سے ایک ملزم حبیب اللہ ولد شاہ علی زخمی ہوگیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید...
    کراچی:  شہر قئد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ گلی نمبر 36 میں ایک گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ خاتون عائشہ جاں بحق ہو گئیں۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔   مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ادھر بلدیہ سیکٹر 3 سی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 10 سالہ کرن دختر علاؤالدین زخمی ہوگئی۔  جسے ریسکیو...
    کراچی: نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیاں لگنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گھروں کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے خاتون اور کسمن بچہ زخمی ہوگیا اور لانڈھی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں طیبہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں خاتون زخمی ہوگئیں جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت 48 سالہ زبیدہ کے نام سے کی گئی۔ قائد آباد پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر کے اندر لگنے کا بتایا جارہا ہے، جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی...
    کراچی: عیدگاہ پولیس نے گارڈن تھانے کے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے گزشتہ سال چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ، پولیس نے رمضان کے آخری عشرے میں کولڈ ڈرنک ڈپو میں ڈکیتی اور خاتون کے موبائل فون چوری میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ۔  تفصیلات کے مطابق عیدگاہ پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار مدثر کے قبضے سے چوری کی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد کر کے گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او عیدگاہ شعور بنگش نے بتایا کہ مسروقہ موٹر سائیکل گزشتہ سال ستمبر میں عیدگاہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ بھی درج ہے جبکہ گرفتار پولیس اہلکار گارڈن تھانے میں تعینات اور...
    فوٹو فائل کراچی میں آئل چوری کا دھندا پوش علاقے تک جا پہنچا، ڈیفینس خیابان نشاط کے قریب فلیٹ کے کمپاؤنڈ سے لائن میں لگایا گیا کلپ برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق واقعہ کا مقدمہ پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ (پی آر ایل) کے سیکیورٹی منیجر کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ پی آر ایل کی انٹر سٹی آئل لائن کیماڑی سے کورنگی ریفائنری تک جاتی ہے، فلیٹ کے قریب بدبو آنے سے اور فلیٹ کے قریب تیل کے نشانات ملنے سے شک ہوا تو پولیس کو اطلاع دی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 3 ماہ سے آئل چوری کا...
    کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری بنگالی دھکے کے قریب پانی میں گر کر نوعمر لڑکا ڈوب گیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے نکال ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 13 سالہ محمد حسین کے نام سے کی گئی جو کہ قریبی آبادی کا رہائشی تھا جبکہ واقعہ اتفافیہ طور پر گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی کی ورثا لاش بغیر پولیس کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے تاہم ابراہیم حیدری پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
    کراچی کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ سائٹ ایریا غنی چورنگی کار شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجا رہے تھے کہ ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران سفر جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 22 سالہ عزیز کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے...
    اپنے خطاب میں ترجمان آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ مظاہرے کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا، ظالم قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنا، اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا، دنیا بھر کے باشعور نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی ظلم کے خلاف اپنی آواز مزید بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے کراچی کے معروف مقام "تین تلوار" پر پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔ مظاہرے میں نوجوان شہریوں نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور اسرائیل نواز تنظیم شراکا کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی...
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔اس ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں، توانائی اور شہری خدمات سمیت اہم شعبوں میں مواقع تلاش کرنا تھا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چینی سرمایہ کاروں کو کراچی کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے شہر کی بین الاقوامی تعاون کے مرکز کے طور پر صلاحیت کو اجاگر کیا، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انہوں نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے پروگراموں کے ذریعے چینی طلباء کو اسکالر شپ دینے...
    علامتی فوٹو کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کا درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا ہے۔کراچی میں گلستان جوہر اور جناح ٹرمینل پر سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 33.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر درجہ حرارت 37.5، ماڑی پور میں 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
    کراچی: ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے حکام نے 2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی اور دو سو چارافرادکوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلیے سعودیہ جانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا۔ رواں سال 221 افراد کو گرفتار کیا گیا اور چھبیس میں سے صرف 2 ایجنٹس پکڑے گئے۔ امیگریشن حکام نے2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی جبکہ بھیک مانگ کر وطن واپس آنیوالے 269 شہریوں کو کراچی ایئر پورٹ پردھر لیاگیا۔ ایف آئی نے بھیک مانگنے جانیوالوں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل کرکے بیرون ملک سفرپرپانچ سال کی پابندی عائدکردی ہے جبکہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کردیے ہیں، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جو 8مئی 2025ء تک...
    دونوں اہلکار ملزمان سال 2023ء میں محکمہ پولیس میں مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر بھرتی ہوئے، کچھ عرصے بعد سے ہی سرکاری اسلحہ و گولیاں چوری کرکے اور اسمگل شدہ غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے  لگے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کر دی، جن سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس...
    ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے چیئرمین کی ہدایت پر 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کر دیئے ہیں، اب یہ امتحانات 5 مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری...
    مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر، مسجد میں خادم  اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے کورنگی کی جانب جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کر دیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کو مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں  پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا، جس سے مسافر بوگیاں پٹڑیس ے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والے علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس میں 2 مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے سے ٹرین کے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد ازاں ریلوے کے عملے نے اطلاع ملنے پر مرمتی کام شروع کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈاؤن ٹریک پر ہوا ہے، مزید کئی گھنٹے مرمت میں لگ سکتے ہیں۔ حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر 4 سے روانہ کیا جارہا ہے۔ مزیدپڑھیں:پشاور: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ،...
    ---فائل فوٹو کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دو ماہ کے لیے کیماڑی میں ملبہ پھینکنے پر  پابندی عائد کر دی۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق کیماڑی میں فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ پر ملبہ پھینکنے پر پابندی ہو گی۔حکام کے مطابق کیماڑی میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی کمشنر کراچی نے کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگرووز کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی۔ یاد رہے کہ ملبہ پھینکنے پر پابندی رواں سال کے مارچ میں بھی لگائی تھی تھی۔ضلع کیماڑی کے اسسٹنٹ کمشنر نے رپورٹ دی تھی کہ بعض قبضہ مافیا کیماڑی سب ڈویژن کی...
    طلباء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے اور مظلوم فلسطینی عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ریلی کے دوران پرامن انداز میں طلباء نے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز ٹیکنو سٹی سے ہوا جو آئی آئی چندریگر روڈ تک جاری رہی۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی...
    کراچی: سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہل کاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کردی جن سے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس میں تعینات کانسٹیبل اویس عرف لمبا عرف باکسر کو دوران ڈیوٹی حراست میں لیا تھا،  گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں سرکاری و غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات...
    —فائل فوٹو کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 46 ڈگری کی محسوس کی جا رہی ہے۔ گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فلسطین بالخصوص اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی ہڑتال کی کال پر ملک کے بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل سٹور بند ہیں۔پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ملکہ کوہسار مری میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لئے مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہے، جماعت اسلامی کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال پر تمام...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے اور قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمّت کرے گی، آج کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کی شیطانی تثلیث کے خلاف ہے، پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتی۔ جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال دیکھی جارہی ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن...
    — فائل فوٹو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کر دیے۔ اب انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 5 مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی 2 وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے جس میں ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔  کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہکراچی انٹر بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی سے امتحانات...
     اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کردیے ہیں، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جو 8مئی 2025ء تک جاری رہیں...
    اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) فلسطین بالخصوص اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی اور تاجر تنظیوں کی ہڑتال کی کال پر ملک کے بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل اسٹور بند ہیں۔ پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ ملکہ کوہسار...
    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ندیم احمد خان آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ندیم احمد کو سینے پر گولی ماری۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ Post Views: 1
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اس سیزن میں یہ دوسری فتح ہے، قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے 143 رنز کے ہدف کا کامیاب دفاع کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان سمیت کئی بڑے کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام دکھائی دیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فہیم اشرف 43، کوشل مینڈس 36، حسن نواز 35 رنز کے ساتھ...
    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئٹہ کے خلاف میچ جیتنا چاہیے تھا، اچھا ٹوٹل تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ اچھی کی، بولرز نے عمدہ بولنگ کی اور ہم ان سےخوش ہیں۔ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ حسن علی اپنے اعتماد کو بلند رکھتا ہے، اس سے بہت خوش ہوں، میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، اسٹار کھلاڑی ذمے داری لیں تو آسانی ہو جاتی ہے۔ کراچی کنگز کے بولنگ کوچ نے کہا کہ میں کنڈیشنز کا ماہر نہیں، ہو سکتا ہے موسم کی وجہ سے لو اسکورنگ میچ ہو رہے ہوں۔ ان کا...
    کراچی: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کردیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کو مار دیا۔ شہر قائد میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں  پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر ، مسجد میں خادم  اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے...
    کراچی: ملیر میں ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہونے اور بے روزگاری سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر نورانی مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 30 سالہ عبدالمتین ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ نے بتایا کہ متوفی شخص چار بچوں کا باپ تھا اور گھریلو آلات بنانے والی نجی الیکٹرانک کمپنی میں ملازم...
    کراچی کے مصروف تجارتی علاقے فوارہ چوک، عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ایک معروف شاپنگ سینٹر کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پانچ فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باؤزر موقع پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا جبکہ اسنارکل کے ذریعے شاپنگ سینٹر کی چھت پر پھنسے ہوئے متعدد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ شہر کی واٹر کارپوریشن نے بھی صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی جہاں سے پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز بلاتعطل...
    کراچی: قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے میری ٹائم سیکٹر میں بزنس کے فروغ کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا دورہ کیا اور میری ٹائم  بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ صدر دفتر کا دورہ کیا، جہاں وفد کو کے پی ٹی نے اس موقع پر انفرا اسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کے بارے میں بریف کیا۔ قازقستان کے وفد نے کراچی پورٹ کے نجی ٹرمینلز کا بھی دورہ کیا اور آپریشنز کا معائنہ کیا، قازقستان کے 9 افراد پر مشتمل وفد کا تعلق قازقستان کے ریلویز اور ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق وزارت سے ہے۔ دورے کا مقصد پاکستان کی...
    کراچی: صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ نے واٹر کارپویشن سے مدد طلب کی اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ زینب مارکیٹ کے سامنے شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر لگی، فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان فائربریگیڈ نے بتایا کہ صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے مدد طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے، واٹر کارپوریشن نے جائے وقوع کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2025ء) عام تعطیل کا اعلان، سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں آئندہ جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو اسکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔ دوسری جانب ترجمان کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش 26 اپریل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ایس سی جی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن بوگس ہے، بوگس نوٹیفکیشن سے کمشنر ہاوس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے ہرادیا۔ کراچی کنگز143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں8وکٹ پر137 رنز بناسکی۔ لاہور: ٹم سائفرٹ نے47 اور جیمز ونس نے30 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ وسیم جونیئر، محمد عامر، خرم شہزاد کی2.2 وکٹیں ہیں ۔ فہیم اشرف43، کوشل مینڈس36، حسن نواز35 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ حسن علی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباس آفریدی، میر حمزہ نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔ مزید پڑھیں :چینی چھوڑنے سے فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟وہ حقائق جو سب کومعلوم نہیں
    کراچی کنگز کے فاسٹ بولر ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ انجری لاہور قلندرز کے خلاف  کنگز کے رواں سیزن کے دوسرے میچ کے دوران پیش آئی۔ ملن ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ان کی رکوری کا عمل جاری رہا۔ تاہم، میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انکی جگہ کراچی کنگز نے عارضی طور پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو شامل کیا ہے۔ سعد بیگ پہلے ہی کین ولیمسن کی جزوی ریپلیسمنٹ کے طور پر ٹیم...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 15 ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
    پی ایس ایل سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی زاہد حسین شر نے واضح کیا کہ اب کراچی میں کاروبار کرنے والے تمام اداروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا باقاعدہ اندراج کرائیں اور ان کی تجدید کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی شہر کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور ان پر منافع کے مارجن سے متعلق تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیورو آف سپلائی کے اعلیٰ...
    سندھ کے محکمہ بورڈز و جامعات نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو رعایتی نمبر دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔ محکمہ بورڈ و جامعات کے سیکشن افسر شرف الدین نے چیئرمین بورڈ کو مراسلے میں کہا ہے کہ گیارہویں کے نتائج 2024 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے طلباء کی پاسنگ فیصد میں اچانک کمی کے بارے میں حقائق تلاش کرنے والی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سندھ کابینہ نے کیمیاء میں 20 فیصداور طبعیات اور ریاضی میں 15 فیصد رعایتی نمبرز دینے کےلیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیا تھا۔ اس کے لیے درخواست کی جاتی ہے کہ صوبائی کابینہ کے مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد کےلیے ضروری کارروائی کرکے اس محکمے...
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور 2 عدد موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نے تفتیش کے...
    امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی کا دورہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار سے جڑے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 23 سے 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ اپنے دورے کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا...
    صوبائی کابینہ نے خصوصی کمیٹی کی جانب سے انٹر سال اول کے طلبہ کو کیمسٹری میں 20 فیصد جبکہ ریاضی اور فزکس میں 15/15 فیصد مارکس دینے کی منظوری دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے انٹر سال اول 2024ء کے سالانہ امتحانات دینے والے طلبہ کو 15 اور 20 فیصد گریس مارکس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے نوٹیفکیشن صوبائی کابینہ کی جانب سے 15 اپریل کو منعقدہ اجلاس میں دی گئی منظوری کے ضمن میں جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق انٹر سال اول امتحانات 2024 پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ فیکیلٹیز پر ہوگا۔ اس حوالے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ کو آگاہ کیا...
     کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب فوارہ چوک پر رکشا ڈرائیورز کا احتجاج جاری ہے، جس کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔آرٹس کونسل چوک سے فوارہ چوک تک روڈ بند کر دیا گیا، جس کے باعث آئی آئی چندر یگر روڈ، صدر اور ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔رکشا ڈرائیورز اہم سڑکوں میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔احتجاج کے باعث دفاتر سے چھٹی کرکے گھروں کو جانے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی۔کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور...