وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا۔شہرِ قائد کے کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اِس سٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہیں، شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائنگ روم اور خود کار ٹکٹ سسٹم شاندار ہیں، ٹرین کو آوٹ سورس کرکے بہترین کام کیا گیا، میں حنیف عباسی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی روشنی کا شہر تھا، یہاں کا ریلوے نظام بوسیدہ ہو چکا تھا، سٹیشن کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے ، وسطی ایشا تک روٹ کو بحال کیا جائے تو معیشت کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے یہ منصوبہ جلد حقیقت بنے گا، ریلوے کی اپ گریڈیشن کیلئے درکار رقم فوری طور پر دلوائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ حنیف عباسی کی قیادت میں پاکستان ریلوے جدید نظام کی جانب گامزن ہے، پاکستان ریلوے کی صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پارٹنرشپ کا دائرہ کار بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں کے ساتھ بھی بڑھایا جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے، امید ہے آپ پاکستان ریلوے کو چند برسوں میں خطے کا شاندار ٹرانسپورٹ سسٹم بنائیں گے، فریٹ سسٹم کو بھی پوری طرح منظم کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہر جگہ کراچی سرکلر ریلوے لائن کی بات کی ہے، مل کر کام کریں گے، ریلوے کا یہ منصوبہ کراچی کے عوام کیلئے انتہائی ناگزیر ہے، ملک بھر میں ریلوے سٹیشنز پر جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کی پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش کررہے ہیں، وزیرریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کر دیے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن قلیل مدت میں کی گئی، گزشتہ 8ماہ میں ریلوے میں بہت ساری اصلاحات کی گئیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ جب میں نے چارج لیا تو ریلوے زبوں حالی کا شکار تھا، 150سال بعد روہڑی جنکشن کو بھی اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں اور پرانی عمارتوں کی بحالی کیلئے بھی جلد کام شروع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آوٹ سورس کے عمل میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے،انہوں نے تقریب میں شرکت پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کا شکرگزار ہوں، کراچی کے لوگوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کیلئے بہت کام کررہے ہیں، یہاں کے شہریوں کیلئے الیکٹرک بسیں لارہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے وفاق کی مکمل حمایت کیلئے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسزائے موت کا حکم، بنگلادیش کا بھارت سے فوری طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ سزائے موت کا حکم، بنگلادیش کا بھارت سے فوری طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ ہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل وراثت خدائی حکم ہے، وراثت کا حق دلانا ریاستی ذمہ داری ہے، خواتین کی حق وراثت سے متعلق فیصلہ جاری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف شالیمار ایکسپریس شہباز شریف نے کی اپ گریڈیشن

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری