تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، ریلوے اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں نئی شالیمار ایکسپریس، کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپگریڈیشن، جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے اور شالیمار ایکسپریس کو نیا بنا دیا گیا ہے۔ کراچی میں کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائننگ روم، خودکار ٹکٹ سسٹم بہت شاندار ہے، کینٹ اسٹیشن پر شاندار طریقے سے کام کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آؤٹ سورس کے ذریعے شالیمار ایکسپریس کا بہترین کام کیا گیا، شالیمار ایکسپریس کی فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہے، اس ٹرین کو مکمل طور پر نیا بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، ریلوے اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، کراچی پہنچنے پر وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلیٰ صوبائی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شالیمار ایکسپریس کینٹ اسٹیشن شہباز شریف اسٹیشن کی نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری