کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈٹیک فیئر ایکسپو میں ہو گی، علی کے چشتی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں تاریخ کی بے مثال و منفرد تین روزہ کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈٹیک فیئر 2026 کراچی ایکسپو سینٹر میں مئی 2026 میں ہو گی۔ اس تاریخ ساز ایونٹ میں ملک بھر سے 50 اساتذہ اور 2 لاکھ طلباء شرکت کرینگے۔ یہ اعلان سی ای او ایم ٹیک سسٹمز علی کے چشتی، اور بٹ ایڈورٹائزنگ اینڈ ایونٹ منیجمنٹ کے اویس صدیقی، اردو اکیڈمی سندھ کے ڈاکٹر سعد بن عزیز اور سی او او اوربٹ ایڈورٹائزنگ اینڈ ایونٹ منیجمنٹ ایس ایم سجاد نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس بریفنگ میں کیا۔ ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی 2026میں تین روزہ کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈٹیک فیئر 2026 محض ایک نمائش نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جس کا مقصد خواندگی میں اضافہ، تحقیق و تخلیق کی حوصلہ افزائی، پاکستان کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانا اور دنیا بھر کے علمی نیٹ ورکس سے ملک کو جوڑنا ہے۔ علی کے چشتی، اویس صدیقی، ڈاکٹر سعد بن عزیز، ایس ایم سجاد اور دیگر نے میڈیا کو مزید بتایا کہ مئی 2026 میں کراچی ایکسپو سینٹر میں سجنے والا تین روزہ کراچی انٹر نیشنل بک اینڈ ایڈٹیک فیئر 2026 ایونٹ کتاب، تعلیم اور ٹیکنالوجی کا ہمہ جہت میلہ ہے۔ یہ ایونٹ طلبہ، اساتذہ، منصفین، پبلیشرز، ماہرین ِ تعلیم، ایڈٹیک اداروں اور جدت پسندوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرے گا۔ ایونٹ میں 250 سے زائد بک اور ایڈ ٹیک اسٹالز ہونگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔