ماڈل کالونی میں موٹرسائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-4
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی شیٹ نمبر 16میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار2 ڈاکوں کو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اس ہی گلی میں 10 روز قبل بھی ملزمان نے شہری سے موبائل فون اور نقد رقم چھینی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول کی نمازِ جنازہ ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد جامع مسجد جے پی ایم سی، کراچی میں ادا کی گئی۔ جامعہ کی قیادت، فیکلٹی اور عملے نے گہرے دکھ اور احترام کے ساتھ شرکت کی، مرحوم کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن اور رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر شاہد رسول کا انتقال میڈیکل کمیونٹی کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔