سندھ بلڈنگ ،ماڈل کالونی میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مافیا کو کھلی چھوٹ ،رہائشیوں میں شدید بے چینی
پلاٹ نمبر 40شیٹ نمبر 5پر SRB ہائٹس نامی غیرقانونی تجارتی مرکز ، صورتحال گمبھیر
ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مافیا کو دی گئی چھوٹ کے باعث رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹس کی غیرقانونی تعمیرات نے نہ صرف علاقے کے اصل نقشے کو مسخ کر دیا ہے بلکہ رہائشیوں کی زندگیاں بھی مشکل بنا دی ہیں۔ خصوصاً پلاٹ نمبر 40شیٹ نمبر 5 SRBہائٹس نامی تجارتی مرکز نے صورتحال کو مزید گمبھیر بنا دیا ہے ۔جرات سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی احمد خان نے شکایت کی ہے کہ’’ہمارے علاقے میں ہر دوسرا مکان تجارتی اڈے میں تبدیل ہو رہا ہے۔یہاں پر بننے والے تجارتی مراکز نے ٹریفک کا مسئلہ اور بھی بڑھا دیا ہے ۔صبح و شام گاڑیوں کے ہارن اور شور کی وجہ سے پر سکون زندگی تعطل کا شکار ہے ۔’’اطلاعات کے مطابق مذکورہ پلاٹ پر تعمیر کردہ عمارت میں متعدد تجارتی یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں، جو واضح طور پر رہائشی زون میں کمرشل سرگرمیوں پر پابندی کی خلاف ورزی ہے ۔شہری حلقوں کا وزیر بلدیات سے مطالبہ ہے کہ ماڈل کالونی میں ہونے والی ان غیرقانونی تعمیرات پر فوری پابندی عائد کی جائے اور تمام خلاف ورزیوں کے خلاف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مقدمات درج کروائے۔ عوام کا اصرار ہے کہ شہری منصوبہ بندی کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی علاقوں کو تجارتی استعمال سے بچایا جائے ۔اور ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔