data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس چھپانے والے شہریوں کے خلاف اب ایف آئی آر درج کی جائے گی، جب کہ انہوں نے ٹریفک جرمانوں میں کمی کو قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے ساتھ ’زیادتی‘ قرار دیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں ٹریفک انتظامات سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہر میں ایک کراچی ٹریفک مینجمنٹ کمپنی (KTMC) کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جو ٹریفک انجینئرنگ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی، کمپنی کا چیف ایگزیکٹو وہ شخص ہونا چاہیے جو ٹریفک مینجمنٹ میں ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کا حامل ہو، تاکہ پائیدار اور مؤثر منصوبہ بندی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چالان کی رقم کمپنی خود جمع کرے تو صرف دو سال میں شہر کا ٹریفک سسٹم نمایاں حد تک بدل سکتا ہے،  ای چالان کے نفاذ کے بعد ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور روزانہ حادثاتی اموات کی اوسط دو تک محدود ہو چکی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق اب ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر نصب کرنا قانوناً لازمی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ موسم سرما میں ڈمپروں کے ٹائر اور بریکنگ سسٹم ربڑ ہونے کے باعث حادثات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے ڈمپروں کی فٹنس اور لائسنسنگ کو ترجیحی بنیادوں پر چیک کیا جا رہا ہے۔

پیر محمد شاہ نے کہا کہ شہر میں 400 اسمارٹ ٹریفک سگنلز لگانے کی ضرورت ہے، جن پر مجموعی طور پر 30 ارب روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پنجاب کی طرز پر سندھ میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کمرشل وہیکل فٹنس سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

ٹریفک قوانین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل کوئی موٹروے نہیں، اس لیے وہاں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون کی کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب شہریوں میں اس نظام کا خوف موجود رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار کیے گئے ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے کو حکومت نے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے شہری 11 مختلف سہولت مراکز پر جا کر ڈیجیٹل طریقے سے پہلی خلاف ورزی کا چالان منسوخ کروا سکتے ہیں۔

ڈی آئی جی نے عندیہ دیا کہ شہر میں نمبر پلیٹ چھپا کر چالان سے بچنے کی کوشش اب جرم تصور ہوگی اور اس پر ایف آئی آر درج کی جائے گی، شاہراہ فیصل پر جدید کیمروں کی تنصیب کے بعد شہریوں کو “پل صراط” جیسی احتیاط کے ساتھ سفر کرنا ہوگا، جبکہ دسمبر سے موٹرسائیکلوں کو بائیک لین تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی نافذ کیا جائے گا۔

تقریب میں کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف، بی ایم جی کے وائس چیئرمین جاوید بلوانی اور چیئرمین لاء اینڈ آرڈر کمیٹی رانا محمد اکرم نے بھی ٹریفک انتظامات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی آئی جی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان