بجلی کرنٹ سے 30 اموات، 3 کمپنیوں پر پونے 6 کروڑ کا جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 30 اموات پر جرمانے کردیے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کرنٹ لگنے سے یہ اموات 24-2023ء میں ہوئیں، کمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق جرمانے لیسکو، گیپکو اور فیسکو کو کیا گیا، متعلقہ کمپنیاں کو 15 دن میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق لیسکو میں 13، گیپکو میں 9 اور فیسکو میں 8 اموات ہوئی ہیں، ان پر بالترتیب 3 کروڑ، 1 کروڑ 75 لاکھ اور 1 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق
پڑھیں:
بینک ڈپازٹ کیلئے خریدے جانیوالے زرمبادلہ کیلئے بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط عائد
ملک بوستان کے مطابق خریدے گئے زرِمبادلہ سے بیرون ملک جا کر کرپٹو کرنسی خریدی جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ڈپازٹ کیلئے خریدے جانے والے زرمبادلہ کیلئے بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط عائد کر دی۔ اس سلسلے میں مرکزی بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے فیصلے کو بروقت اور ضرورت کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین نے ایکسچینج کمپنیز سے بینکوں میں جمع کروانے کیلئے تقریباً ایک ارب ڈالر کے مساوی زرمبادلہ خریدا مگر بینکوں میں جمع نہیں کروایا۔ ملک بوستان کے مطابق خریدے گئے زرِمبادلہ سے بیرون ملک جا کر کرپٹو کرنسی خریدی جا رہی تھی۔