آئی ایم ایف صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کریگا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی ایم ایف صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کریگا
موغادیشو: عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ اس نے صومالیہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق صومالیہ کو 3 کروڑ امریکی ڈالر جاری کرے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ اب صومالیہ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے کرنے کے بعد صومالیہ کو3 کروڑ امریکی ڈالر جاری کرے گا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ امداد کا مقصد ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فیسیلٹی (ای سی ایف) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کی تکمیل ہے۔ واضح رہے کہ معاہدہ 16 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والے مذاکرے کے بعد طے پایا تھا، جس کی قیادت صومالیہ کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ران بی نے کی۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے مشروط تھی، جس کے بعد صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ غیر ملکی امداد میں کٹوتیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کے لیے صومالیہ 4 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی معاونت کی درخواست کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کروڑ ڈالر ڈالر جاری کے مطابق
پڑھیں:
آئینی عدالت کے 6ججوں کی تقریب حلف برداری کیلئے انتظامات جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی عدالت کے 6ججوں کی تقریب حلف برداری کیلئے انتظامات جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کئے گئے،ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے 6ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلف اٹھائیں گے،آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔
مزید :