اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ جج امجد علی شاہ نے مقدمہ کی سماعت کی۔
علیمہ خان اوران کے وکلاء آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق صوبائی اور وفاقی اداروں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد سے تفصیلات طلب کی تھیں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر پنجاب ریونیو بورڈ اور دیگر اداروں سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری علیمہ خان کے عدالت نے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔