لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں ہیوی ٹریفک کا آج سے ہی معائنہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران پنجاب میں ہیوی ٹریفک کا آج سے ہی معائنہ کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہیوی ٹریفک کی مانیٹرنگ کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں، رات 11 بجے کے بعد بہت زیادہ ہیوی ٹریفک شہر میں چلتی ہے، آر ٹی او کا کہنا کے کہ اسٹاف کی کمی ہے۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ 46 مقامات پر ٹریفک پولیس کا عملہ تعینات ہے، آج سے انہوں نے آپریشن شروع کرنا ہے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس کہا کہ اگر ہیوی ٹریفک کے معائنے کا کام فروری سے شروع کیا ہوتا تو آج صورتحال بہت بہتر ہوتی، آپ لوگوں نے کام اکتوبر میں شروع کیا۔
عدالت نے مزید کہا کہ آپ کی اسسٹنس بہت اچھی رہی، وہ قابل ستائش ہے، جوڈیشل کمیشن ممبران ان پوائنٹس کو وزٹ کریں، اگر یہ کام فروری سے شروع کیا ہوتا تو صورتحال بہت بہتر ہوتی، ہر سال اکتوبر میں آ کر وہی بات دہرائی جاتی ہے، مجھے فروری مارچ سے آگے کا پلان شیئر کریں، بدھ کو رپورٹ داخل کروائیں کہ کیا کام ہو رہا ہے، جب تک گاڑیوں کو چیک نہیں کریں گے چیزیں بہتر نہیں ہوں گی۔
بعد ازاں عدالت نے اگلی سماعت پر رپورٹ جمع کروانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک
پڑھیں:
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں قانونی چارہ جوئی شروع کر دی
کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے میئر مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
کراچی میں جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی فوری سماعت کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا، تاہم میئر کراچی نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ میئر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو بھی عدالتی حکم کے مطابق واگزار نہیں کرایا، جس کے نتیجے میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
جماعت اسلامی کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جلد سماعت عمل میں لائی جائے۔