کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے، روشنیوں کا شہر اندھیر نگری بن گیا، عتیق میر
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
ایک بیان میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے بحران کو صنعتی اور تجارتی لحاظ سے تباہ کن اور معاشی ترقی میں اہم رکاوٹ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری تدارک اور قابلِ قبول حل تلاش کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے، روشنیوں کا شہر اندھیر نگری بن گیا، طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار شدید متاثر ہوگئے، کے الیکٹرک اور بجلی چوروں کے درمیان دھینگا مشتی کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کی ناقابل برداشت قیمتوں اور بلوں میں شامل غیر منصفانہ ٹیکسوں کے بدترین اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، کم وسائل کے حامل صارفین کیلئے موجودہ نرخ پر بجلی کا استعمال مشکل ترین ہوگیا ہے، بھاری بلوں کی ادائیگی کی سکت سے محروم صارفین میں ناجائز کنکشنز اور کنڈوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے عملے کیلئے جس کی روک تھام ممکن نہیں رہی، اب لازم ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر مہنگی بجلی کے داموں کو مناسب سطح پر لانے کے اقدامات کرے۔ انھوں نے حکومت کو یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے حکمران عوام کو دو سو اور تین سو یونٹس مفت بجلی دینے کے وعدے کررہے تھے اب پیسوں سے بھی دستیاب نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں شدید مندی کے ساتھ بجلی کی عدمِ فراہمی نے رہا سہا کاروبار بھی تباہ کردیا ہے جو کہ مجموعی ملکی معاشی صورتحال کے کیلئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔