بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
اویس علی: فیصل آباد میں بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ پر بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی سنی گئی ، فیسکو نے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی سہولت دے دی۔
گھریلو ، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ہے، تاریخ ادائیگی سے قبل صارفین بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کرواسکتے ہیں۔
فیسکو حکام کے مطابق بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع سے صارفین کو جرمانوں سے چھٹکارہ ملے گا ، صارفین کی ادائیگیوں میں سہولت کے لیے مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلوں کی مقررہ تاریخ میں مقررہ تاریخ میں توسیع
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔