ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قیمتوں میں کمی کا اطلاق بجلی کی قیمتوں میں کمی پر ہوگا
پڑھیں:
2 دن قیمت میں کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سونے کی قیمتوں میں 2 روز کمی کے بعد آج ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتیں مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں اوپر چلی گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 37 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے نئی عالمی قیمت 4 ہزار 7 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
عالمی نرخوں کے اس اضافے کے اثرات براہِ راست پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کی نئی بلند سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 3 ہزار 122 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ دو روز تک سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی تھی، تاہم آج عالمی منڈی میں ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث قیمتی دھات ایک بار پھر تیزی کی جانب مائل ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر جغرافیائی غیر یقینی صورتحال، امریکی معاشی اشاریوں اور شرحِ سود سے متعلق پالیسیوں نے بھی سونے کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔ سرمایہ کار اس وقت دوبارہ محفوظ اثاثوں کی طرف رجحان بڑھا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
اُدھر مقامی مارکیٹ میں تاجر برادری کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث زیورات کی خریداری میں کمی آئی ہے، تاہم بین الاقوامی منڈی میں استحکام آنے کے بعد آئندہ چند روز میں نرخوں میں معمولی کمی یا استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔