Jang News:
2025-11-08@11:10:05 GMT

بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، صارفین کو یہ ریلیف نومبر کے بجلی کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

لائف لائن صارفین کے سوا اس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بجلی کے بل کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

—فائل فوٹو

بجلی کے بل کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈسکوز نے جولائی تا ستمبر 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی تھی، جس میں بجلی صارفین کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

بجلی صارفین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک بار پھر کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہوا ہے، جولائی تا ستمبر بجلی کا گردشی قرضہ پھر بڑھ گیا ہے، بجلی صارفین بلوں میں تین روپے کا سرچارج ادا کر رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ گردشی قرض بڑھتا ہی جائے گا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی پیکج کے بارے میں ہمارے پاس تحریری طور پر ابھی تک کچھ نہیں آیا۔

نمائندہ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کیپسٹی چارجز دوبارہ بڑھنا الارمنگ ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی 2 وجوہات ہیں، بجلی کمپنیوں کا نقصان بڑھنا اور وصولیوں میں کمی گردشی قرض میں اضافے کی وجوہات ہیں، ڈسکوز کے نقصانات 87 ارب بڑھنا گردشی قرضے میں اضافے کا ایک سبب ہے، ریکوریز کی شرح 84 ارب کم رہنا بھی گردشی قرضے میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے 22.98 روپے فی یونٹ کا نیا پیکیج تجویز
  • بجلی کی قیمت میں 45 پیسے اضافے کا امکان
  • تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • 3 ماہ کے لیے بجلی 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
  • تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان 
  • بجلی کے بل کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ