صائمہ قریشی نے طلاق کے تلخ تجربے پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں اپنے طویل اور مشکل ازدواجی سفر کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
صائمہ قریشی کئی سالوں سے ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہیں خاص طور پر منفی کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔ مشہور اداکار فیصل قریشی کی کزن صائمہ قریشی متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، جن میں عشق بے پرواہ، نند، بندھے ایک ڈور سے، نکاح اور دنیا پور شامل ہیں۔
حال ہی میں صائمہ ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے بارے میں پہلی مرتبہ کھل کر بات کی۔
اپنی مشکل ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر عورت کوشش کرتی ہے کہ اس کی شادی کامیاب رہے اور گھر بسا رہے، لیکن بعض اوقات حالات انسان کی خواہشات کے خلاف ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین اکثر یہ امید رکھتی ہیں کہ ان کے شوہر تبدیل ہو جائیں گے، مگر بعض رویے بدلنا ممکن نہیں ہوتا ان کے رشتے میں بھی ایسا ہی تھا۔
صائمہ قریشی نے مزید کہا کہ طلاق ان کے لیے زندگی کا پہلا بڑا صدمہ نہیں تھا، بلکہ بچپن میں والد کا انتقال ان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ واقعہ تھا، جو آج بھی انہیں یاد ہے۔
یاد رہے کہ صائمہ قریشی تین بیٹوں کی والدہ ہیں اور ان کے بڑے بیٹے نے بھی حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘
ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔
حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔
شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔
واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پانی زیر آب لاہور