جسٹس (ر) علی اکبر قریشی دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-19
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر کر دیا۔ عدالت نے تمام محکموں کو چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی معاونت کے احکامات جاری کر دیے۔ جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر کرتے ہوئے تمام محکموں کو کمیشن کی معاونت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ صرف پرانے آرڈر پر عمل درآمد ہوگیا ہوتا تو صورتحال مزید بہتر ہوتی۔ دوران سماعت واسا نے رپورٹ جمع کرائی کہ ان کے ترقیاتی کاموں کا فیز ون مکمل ہوگیا ہے، سڑکوں کی بحالی کے لیے ایل ڈی اے کو فنڈ ٹرانسفر کیے جا چکے ہیں۔ وکیل التمش سعید نے نشاندہی کی کہ اس وقت عدالت میں بھی اے کیو آئی 190 سے زائد ہے، عدالت میں بھی ائر پیوریفائر لگائے جائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی شہری کا ناقابل یقین مظاہرہ: 55 فٹ دور سے آئس کریم کون کیچ کر کے ریکارڈ قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا کے ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے مشہور سیریل ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔
انہوں نے اس مرتبہ اپنے ساتھی جوش وین بیٹنبرگ کے ساتھ مل کر آئس کریم کے اسکُوپ کو طویل فاصلے سے کون میں پکڑ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ منفرد مظاہرہ کیلیفورنیا کے سِیمی ویلے میں کیا گیا، جہاں جوش نے ایک مقررہ فاصلے سے آئس کریم کا اسکُوپ پھینکا اور ڈیوڈ نے 55 فٹ اور 5 انچ کے فاصلے پر اسے بالکل درست انداز میں اپنے کون میں کیچ کیا۔
لمحہ بھر کی یہ درستگی اور توازن نہ صرف حاضرین کے لیے دلچسپی کا باعث بنی بلکہ اس نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا کہ اتنے فاصلے سے آئس کریم کا نرم اسکُوپ کیسے صحیح سلامت کیچ ہو سکتا ہے۔
ڈیوڈ رش پہلے ہی کئی انوکھے عالمی ریکارڈز کے مالک ہیں، جن میں تیز ترین جگلنگ، بلون پھاڑنے اور دیگر دلچسپ کارنامے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ مزاحیہ اور مثبت انداز کے ریکارڈ قائم کر کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ محنت، مشق اور عزم سے کچھ بھی ممکن ہے ۔ خواہ وہ آئس کریم پکڑنا ہی کیوں نہ ہو۔