گرانفروشی ناقابل برداشت عوامی خدمت کیلئے کوشاں،چوہدری شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز

ریٹ لسٹیں اویزاں نہ کرنے پردکانداروں کو جرمانے،وارننگ جاری،عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ
فتح جنگ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود عوامی سہولت کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔ تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمودنے اٹک روڈ، کوہاٹ روڈ اور پنڈی روڈ پر اچانک چھاپہ مارا متعدد دکانوں پر ریٹ لست آویزاں نہیں تھیں جس پر تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمودنے سخت کاروئی کرتے ہوئے 9دکانداروں کو مجموعی طور پر 18ہزار کا جرمانہ کیا اور وارننگ بھی دیں کی آئندہ ایسی غفلت پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،

چوہدری شفقت محمود کا کہنا ہے کہ عوام کو لوٹنے اور عوام کی صحت کے ساتھ کھیلواڑ کرنے والوں کو قطعاً برداشت نہیں جا سکتا تحصیل فتح جنگ کا آفس عوامی شکایات کے لئے ہر وقت کھلاہے میں اور میری ٹیم چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔تحصیل فتح جنگ میں جہاں کہیں بھی مضر صحت زیادالمیعاد اشیاء خودونوش یا مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کیلئے کوئی چھوٹ نہیں ہے عوامی حلقوں نے چوہدری شفقت محمود کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی مسائل کو نہ صرف قریب سے دیکھتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ تحصیل کو ایک ماڈل تحصیل بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی نگرانی میں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، بازاروں میں پرائس کنٹرول کو یقینی بنایا گیا، اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا۔چوہدری شفقت محمود کی کاوشیں عوامی خدمت کے اس جذبے کی عکاسی کرتی ہیں جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا اصل محور ہے ریلیف، سہولت اور خدمت ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی خاضری معافی کی درخواست منظور پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومت سینئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ،صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتل گرفتار کر لئے مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تحصیلدار و پرائس کنٹرول چوہدری شفقت محمود عوامی خدمت فتح جنگ

پڑھیں:

پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا

نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار "سفرا ڈرون جیمنگ گن" نے "کامی کازی" ڈرون ناکارہ کرنا شروع کردیے اور یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کردیتی ہے۔  اسلام ٹائمز، پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔ نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار "سفرا ڈرون جیمنگ گن" نے "کامی کازی" ڈرون ناکارہ کرنا شروع کردیے اور یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کردیتی ہے۔ کراچی میں جاری میری ٹائم ایکسپو میں جیمنگ گن کی نمائش کی گئی۔ اینٹی ڈرون جیمر گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے بتایا کہ اس گن کو ملکی سرحدوں پر نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شہروں میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ گن تھرٹی ڈگری کے اینگل پر ڈیڑھ کلومیٹر کی رینج میں کام کرتی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق اس کے اینگل تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں، اس رینج میں آنے والے تمام ڈرونز کا کنٹرول حاصل کرلیا جاتا ہے یا انھیں ناکارہ بناتے ہوئے اپنے پاس لینڈ کرالیا جاتا ہے۔ حمزہ خالد نے مزید بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو اس گن کی مدد سے بآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حمزہ خالد کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے آنے والے ڈرونز کتنی ہی تعداد میں آجائیں گن انھیں ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جموں، فلاحی ادارے کے کارکنوں کا اپنے مطالبات کے تئیں حکام کی بے حسی کیخلاف احتجاج
  • عوامی جگہوں پر موبائل فون چارج کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
  • سکیورٹی فورسز کیخلاف وزیراعلیٰ پختونخوا کی ہرزہ سرائی ناقابلِ برداشت ہے، محسن نقوی
  • مخصوص ڈرامے بنانے کیلئے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے، محمود اختر کا انکشاف
  • دیامر میں امن کی کی صورتحال پر غور کیلئے فورس کمانڈر کی زیر صدارت گرینڈ جرگہ
  • 27 ویں ترمیم صوبائی خود مختاری کیخلاف، برداشت نہیں کرینگے: سہیل آفریدی 
  • گورنر سندھ کاگرونانک کے 556ویں جنم دن پر دلی مبارکباد
  • چین میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کمالات: بزرگوں کی خدمت گار، نابیناؤں کی ’آنکھ‘، اور بہت کچھ!
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا