2025-11-09@05:50:14 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«ریپڈ ری ایکشن فورسز»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان ایک بار پھر خون میں نہا رہا ہے۔ شہر الفشر میں گزشتہ ہفتے سے جو مناظر سامنے آرہے ہیں، وہ انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے کے لیے کافی ہیں۔ فوجی انخلا کے بعد سے ریپڈ سپورٹ فورسز نے شہر پر قبضہ کر کے ایک ایسا قتل عام شروع کیا ہے جس نے دارفور کے پرانے زخم پھر سے تازہ کر دیے ہیں۔ صرف چار دن میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور پچیس ہزار سے زیادہ شہری نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، الفشر کے اطراف میں ایک لاکھ سترہ ہزار کے قریب لوگ پھنسے ہوئے ہیں، بغیر خوراک، پانی یا طبی سہولت کے۔ اس المناک صورتحال کی جڑیں آج کی...
اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریپڈ ری ایکشن فورس کے افراد برطانیہ ساختہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور ان کے ذریعے سوڈانی شہریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ ان دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں برطانیہ ساختہ ہلکے ہتھیار اور دیگر فوجی سازوسامان دیکھا گیا ہے۔ یہ جنگ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ بن چکا ہے۔ اس رپورٹ سے سب کی توجہ برطانیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو اسلحہ برآمد کرنے پر مرکوز ہو چکی ہے۔ متحدہ عرب امارات سوڈان میں ریپڈ ری ایکشن فورس کو اسلحہ فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ دوسری طرف سوڈان میں...
سوڈان کے مغربی دارفور خطے میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی لینڈ سلائیڈ نے ایک گاؤں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔ باغی تنظیم سوڈان لبریشن موومنٹ، جو اس علاقے پر قابض ہے، نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز دارفور کے مارا پہاڑی سلسلے میں واقع گاؤں ‘تاراسین’ مٹی کے تودے تلے دب گیا اور پورا گاؤں زمین بوس ہوگیا اور صرف ایک شخص زندہ بچ پایا۔ یہ بھی پڑھیے: خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان میں نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاؤں کے تمام مکین، جن کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی،...
سوڈان(نیوز ڈیسک)سوڈان کے شہر اُم درمان میں باغی فوجی گروہ ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے ایک بازار پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 54 افراد جاں بحق اور 158 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، آر ایس ایف نے گولہ بارود سے بازار پر حملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ یہ واقعہ ایک ہفتے بعد پیش آیا، جب سوڈان کے دارفور علاقے میں بھی آر ایس ایف کے زیر اثر اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جس میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان حملوں کا الزام بھی باغی فوجی گروہ آر ایس ایف پر عائد کیا جا رہا ہے۔سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور آر ایس...
