پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے کینگروز کو ایک رن سے شکست دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 121 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔پلیئر آف دی میچ پاکستان کے خواجہ نافع قرار پائے جنہوں نے 14 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، اس کے بعد وہ ریٹائرز ہارٹ ہوگئے تھے۔پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
پاکستانی باکسر فاطمہ نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں تاریخ رقم کردی
پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ زہرا نے 60 کلو گرام باکسنگ کیٹیگری میں سیمی فائنل میں جگہ بناکر ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل یقینی بنالیا۔
فاطمہ نے کوارٹر فائنل میں الجیرین حریف کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کرکے ملک کا پرچم بلند کیا۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری ناصر اعجاز ٹنگ نے فاطمہ زہر ا کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیمی فائنل میں بھی فاطمہ فتح حاصل کریں گی۔
اسلامک گیمز میں پاکستان کا بہتر رکنی دستہ نو کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔
باکسنگ قوانین کے مطابق سیمی فائنلز میں رسائی پانے والے باکسرز برانز میڈل کے حقدار بنتے ہیں۔