ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔
خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ سکسز 2025: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 رنز سے شکست دی
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ کرس گرین نے 46 اور کپتان ایلکس روز نے 36 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس کے باعث پاکستان نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرکٹ کھیل ہانگ کانگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کرکٹ کھیل ہانگ کانگ پاکستان نے ہانگ کانگ
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔6 اوورز میں 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 3.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ عبدالصمد نے صرف 10 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے، جن میں آٹھ بلند و بالا چھکے شامل تھے جبکہ ایک بھی چوکا نہیں مارا۔خواجہ نافع نے 13 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان عباس آفریدی نے دو لگاتار چھکے لگا کر صرف دو گیندوں پر 12 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔جنوبی افریقہ کے بولرز پاکستان کے پاور ہٹنگ کے سامنے بے بس نظر آئے اور تمام بولرز نے فی اوور 20 سے زائد رنز دیے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔یورچ وین شالک وِک نے 13 گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں چھ چھکے شامل تھے، جبکہ بلیک سمپسن (26 رنز 9 گیندوں پر) اور کننگھم (29 رنز 10 گیندوں پر) نے بھی تیز رفتار اننگز کھیلیں۔پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نمایاں بولر رہے جنہوں نے اپنے واحد اوور میں صرف 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں اپنی ناقابلِ شکست مہم کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔