ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔6 اوورز میں 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 3.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ عبدالصمد نے صرف 10 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے، جن میں آٹھ بلند و بالا چھکے شامل تھے جبکہ ایک بھی چوکا نہیں مارا۔خواجہ نافع نے 13 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان عباس آفریدی نے دو لگاتار چھکے لگا کر صرف دو گیندوں پر 12 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔جنوبی افریقہ کے بولرز پاکستان کے پاور ہٹنگ کے سامنے بے بس نظر آئے اور تمام بولرز نے فی اوور 20 سے زائد رنز دیے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔یورچ وین شالک وِک نے 13 گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں چھ چھکے شامل تھے، جبکہ بلیک سمپسن (26 رنز 9 گیندوں پر) اور کننگھم (29 رنز 10 گیندوں پر) نے بھی تیز رفتار اننگز کھیلیں۔پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نمایاں بولر رہے جنہوں نے اپنے واحد اوور میں صرف 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں اپنی ناقابلِ شکست مہم کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ گیندوں پر فائنل میں
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔