میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ پر بغیر لائسنس اسکول چلانے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسیلا چان کو اپنے گھر سے بغیر لائسنس اسکول چلانے کے الزام پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
امریکی جریدے وائرڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے 2021 کے آس پاس اپنے خاندان کے کمپاؤنڈ میں ایک اسکول قائم کیا تھا جس میں تقریباً 30 طلبہ زیر تعلیم تھے، تاہم اسکول کو 2022 تک باضابطہ اجازت نامہ نہیں مل سکا۔
یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کا مارک زکربرگ کیخلاف مقدمہ، امریکا میں حیران کن قانونی جنگ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زکربرگ کے پڑوسیوں نے شور شرابے، تعمیراتی سرگرمیوں، نجی سکیورٹی کی موجودگی اور عملے کے باعث ٹریفک و پارکنگ کے مسائل پر متعدد شکایات درج کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی انتظامیہ زکربرگ خاندان کو خصوصی رعایت دے رہی ہے۔
پڑوسیوں کی جانب سے ایک ای میل میں کہا گیا کہ حیرت ہے کہ شہر کے حکام ایک ارب پتی خاندان کی سہولت کے لیے سرگرم ہیں جبکہ باقی پڑوس کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔
زکربرگ فیملی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ اسکول بند نہیں ہوا بلکہ کسی اور مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا انسٹاگرام اور واٹس ایپ مارک زکربرگ کی ملکیت نہیں رہیں گے؟ فیصلہ عدالت کرے گی
پالو آلٹو سٹی کی ترجمان میگھن ہوریگن ٹیلر کے مطابق زکربرگ خاندان کو کسی قسم کی خصوصی رعایت نہیں دی گئی، اور شہر کے تمام زوننگ، تعمیراتی اور حفاظتی قوانین یکساں طور پر نافذ کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ اسکول، جو بکن بن اسکول کے نام سے مونٹیسوری طرز پر قائم تھا، جون 30 تک بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا پڑوسی پولیس غیرقانونی اسکول مارک زکربرگ میٹا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پڑوسی پولیس غیرقانونی اسکول میٹا
پڑھیں:
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-01-15
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے سینٹرل جیل بھیج دیا۔ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا۔ سول لائن پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو سینٹرل جیل چھوڑ کر آئی۔صاحبزادہ حامد رضا کو سانحہ 9 مئی کیس میں 10 سال سزا کا حکم سنایا گیا تھا جو کہ مفرور تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا کو گزشتہ رات اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا تھا کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔