ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا،رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح قراردیئے گئے،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی،غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا،چاند کی روشنی 1.

58 فیصد ریکارڈ، نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں۔

بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے،موسم سازگار رہا تو چاند بہ آسانی دیکھا جا سکے گا،چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات جمادی الثانی

پڑھیں:

بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک : بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق  دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ دفعہ 144 کے تحت  پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر  بھی پابندی ہوگی۔

   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی جمادی الثانی 1447ھ کے چاند سے متعلق پیشگوئی
  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: عثمان چاند اور امام ہارون نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا
  • ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا
  • 2026 کے حوالے سے مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کی حیران کن پیشن گوئیاں
  • اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی  پاسپورٹ نے  سینیٹ میں وضاحت پیش کردی
  • بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • بلوچستان میں کم بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا
  • ایامِ فاطمیہ (س) کے احترام میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی کی اپیل