جلی ہوئی لاشیں، چیختے بچے: ایک فون چارجر نے پورے خاندان کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
مصر کے علاقے شبرا الخیمہ میں ایک المناک واقعے میں موبائل فون کے چارجر کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے ایک پورے خاندان کی زندگی چھین لی۔ باورچی خانے سے شروع ہونے والی آگ نے چند منٹوں میں اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث ماں، اس کی بہن اور چار بچے جان کی بازی ہار گئے۔
قاہرہ: مصر کے شہر شبرا الخیمہ کے علاقے بیجا م میں جمعرات کی صبح ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے پورے خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کو پڑوسیوں کی اطلاع پر آگ کے بارے میں علم ہوا، جس پر سول ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔
مرنے والوں میں ایک ماں، اس کی بہن اور چار بچے شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ آگ موبائل فون کے چارجر کی شارٹ سرکٹ کے سبب شروع ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ جمعرات کی صبح سات بجے لگی اور بچوں کی چیخیں سنائی دیں۔ پڑوسی پانی لے کر آگ بجھانے کی کوشش کرنے پہنچے مگر چند منٹوں میں ہی آگ نے پورے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اپارٹمنٹ کے دروازے پر موجود لوہے کے گیٹ نے بھی اندر داخل ہونے میں تاخیر پیدا کی، جس سے خاندان کو بچانا ممکن نہ ہو سکا۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اپارٹمنٹ کے اندر ایک خصوصی ضرورت والے بچے کو روتے ہوئے دیکھا گیا، جو دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر افراد کی موت بھی دھویں اور شعلوں کے باعث ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کا شارٹ سرکٹ اور حفاظتی اقدامات کی کمی اس المناک حادثے کی بنیادی وجہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں کے مؤثر انتظام اور مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔
اگرچہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا، تاہم ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر معمولی کمی کے بعد 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث مجموعی ذخائر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مسلسل اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، جبکہ درآمدی بل کی ادائیگی اور روپے کے استحکام کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
تاہم ماہرین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر آنے والے ہفتوں میں ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری، برآمدات اور بین الاقوامی مالی معاونت کا سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔