سرکاری محکموں میں طبی بنیادوں پر نااہلی کی پالیسی، ملازمین کا ڈیٹا طلب
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
سٹی42: وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی طبی بنیادوں پر نااہلی کے جائزے کے لیے تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں تعینات تمام ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے بھی تمام فیلڈ فارمیشنز میں ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ FBR نے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز اور ڈائریکٹرز کو ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
حکومت کی ہدایات کے مطابق، طبی بنیادوں پر جمع کیے جانے والے ڈیٹا میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی۔ تمام محکموں کو مطلوبہ معلومات مخصوص فارمیٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں ملازمین کے نام، عہدے، تعیناتی کی تاریخ اور موجودہ حیثیت شامل ہو گی۔
میڈیکل انویلیڈیشن پالیسی کے تحت ملازمین کی بیماری کی نوعیت، شدت اور دیگر طبی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 ملازمین کی
پڑھیں:
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کا نوٹس لینےکامطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کا کہنا ہے محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے حال ہی میں صوبے بھر کے میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کے تحت اہل اور مستحق طلبا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔
میڈیکل کالجز میں داخلہ 26-2025 پالیسی کے تحت 2023 اور 2024 میں ایف ایس سی پاس کرنے والے طلبا کو بھی داخلہ کا اہل قرار دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے میڈیکل کالجز میں 3 سال کےلئے انٹری ٹیسٹ کی قبولیت نا قابل فہم اور بلاجواز ہے اور یہ فیصلہ فریش طلباء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ جو طلباء 2024 میرٹ پر داخلہ سے محروم رہ گئے ہیں ان کو کیونکر 2025 میں چور دروازے سے داخلہ دیا جاسکتا ہے۔
26 ویں ترمیم میں حکومت جن 35 شقوں سے دستبردار ہوئی اگر انہی میں سے کوئی چیز 27 ویں ترمیم میں پاس کی جاتی ہے تو ہم اسے پارلیمنٹ کی توہین سمجھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ، نسٹ اور آغاخان یونیورسٹی کی طرف پنجاب میں بھی 2025 کی سیٹوں کے لئے صرف 2025 انٹری ٹیسٹ کا اطلاق کیا جائے۔
مزید :