سوڈان، ریپڈ سپورٹ فورس کا بازار پر حملہ، 54 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سوڈان(نیوز ڈیسک)سوڈان کے شہر اُم درمان میں باغی فوجی گروہ ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے ایک بازار پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 54 افراد جاں بحق اور 158 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، آر ایس ایف نے گولہ بارود سے بازار پر حملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔
یہ واقعہ ایک ہفتے بعد پیش آیا، جب سوڈان کے دارفور علاقے میں بھی آر ایس ایف کے زیر اثر اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جس میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان حملوں کا الزام بھی باغی فوجی گروہ آر ایس ایف پر عائد کیا جا رہا ہے۔سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر بم دھماکہ، چار اہلکار اور ایک سویلین شہید
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ر ایس ایف
پڑھیں:
بھارتی بارڈر فورس کا اہلکار رینجرز نے پکڑ لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کر کے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے۔ سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔ پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرز سے بھارتی فوجی کو چھوڑنے کی درخواست کی۔ بھارتی فوجی کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔