امید ہے آزادکشمیر کی نئی حکومت تحریکِ آزادی کشمیر کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھے گی، غلام محمد صفی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
انہوں نے کہا کہ تحریکِ آزادی کو تقویت بخشنے کے لیے حکومتِ آزاد کشمیر کی طرف سے اس کے لئے وسائل مختص کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کی سنگین اور حساس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے تحریکِ آزادی کشمیر کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایک بیان میں پرامن انتقال اقتدار پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ اور اصولی موقف اپنانے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری انوار الحق کا واضح، توانا اور حقیقت پر مبنی موقف نہ صرف کشمیری عوام کی امنگوں کا ترجمان بلکہ تحریکِ آزادی کشمیر کے تقاضوں سے بھی مکمل ہم آہنگ رہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ آزادی کو تقویت بخشنے کے لیے حکومتِ آزاد کشمیر کی طرف سے اس کے لئے وسائل مختص کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔
غلام محمد صفی نے یقین ظاہر کیا کہ نو منتخب وزیراعظم بھارت کے تازہ ترین ظلم و جبر، آبادیاتی انجینئرنگ، سیاسی قیدیوں کی حالتِ زار، انسانی حقوق کی پامالیوں اور حقِ خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو مدنظر رکھ کر ایک مربوط اور جرات مندانہ موقف اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج تحریکِ آزادی ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ایسے نازک وقت میں حکومتِ آزاد کشمیر کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ اپنے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی کردار کو مزید موثر بنائے، عالمی برادری تک کشمیریوں کی آواز زیادہ منظم انداز میں پہنچائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ریاستی جبر کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔
انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیری عوام کی نمائندہ آواز کے طور پر اپنا سفر پوری ثابت قدمی، جرت اور سیاسی بصیرت کے ساتھ جاری رکھے گی اور آزاد کشمیر کی حکومت، مہاجرین اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ قریبی تعلق رکھ کر اور ہم آہنگ ہو کر جدوجہدِ آزادی کے تقاضوں کو پورا کرتی رہے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی
ویب ڈیسک : وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہوگئی، تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی۔
پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو فارورڈ بلاک کے ایک اور رکن کی حمایت حاصل ہوگئی۔ انوارالحق کی کابینہ کے وزیرتعلیم دیوان چغتائی نے بھی پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
دیوان چغتائی نے فریال تالپور سے ملاقات کرکے پی پی کی حمایت اعلان کیا۔ جس کے بعد پیپلزپارٹی کو اب 37 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد میں غیرجانبدار رہیں گے۔