مظفرآباد ( نیوزڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر تعلیم سکولز دیوان علی چغتائی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کو مزید ایک رکن کی حمایت مل گئی، وزیراعظم انوارالحق کے اتحادی رکن دیوان چغتائی نے بھی علیحدگی اختیار کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

دیوان علی چغتائی نے پیپلز پارٹی سیاسی امور کی نگران فریال تالپور سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر پی پی پی رہنما چودھری محمد ریاض، ضیاء القمر او سردار احمد صغیر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔

فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔

فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، فیصل راٹھور نامزد
  • پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کر دیا: انوارالحق کیخلاف عدم اعتماد جمع: ووٹنگ پرسوں
  •   پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی  
  • وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع، کامیابی کے امکانات کتنے ہیں؟
  • پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی
  • آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
  • پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ