Daily Mumtaz:
2025-11-16@16:11:34 GMT

تیسرا ون ڈے،سری لنکا کا پاکستان کو212 رنز کا ہدف

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

تیسرا ون ڈے،سری لنکا کا پاکستان کو212 رنز کا ہدف

 

راوالپنڈی(نیوزڈیسک)تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دے دیا۔راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

سدیرا سمارا وکرما نے48، کوشال مینڈس نے 34، کامل مشارا نے 29 اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہو گئے ہیں، آج کے میچ میں کوشال مینڈس قیادت کر رہے ہیں، 3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بابراعظم کی ناقابل شکست سنچری: میچ اور سیریز پاکستان کے نام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-01-13

 

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر

حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سینچری اسکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سینچری اسکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور دشمانتا چمیرا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ونندو ہسارنگا پرامود مدوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ ا?ؤٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

راولپنڈی: سری لنکا کیخلاف دوسرے ونڈے میں سنچری بنانے کے بعد بابر اعظم ہاتھ اٹھاکر شائقین سے داد وصول کررہے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ون ڈے : پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری
  • تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ، ٹیم میں 4 تبدیلیاں
  • سری لنکا کیخلاف مشن کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے آج ہوگا
  • پاکستان، سری لنکا سیریز کا آخری ون ڈے آج
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا
  • پاکستان نے شاندار بیٹنگ سے سری لنکا کو ہرا کر ون ڈے سیریز نام کرلی
  • بابراعظم کی ناقابل شکست سنچری: میچ اور سیریز پاکستان کے نام
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ